قرآن مجید صفحہ 582
قرآن مجید صفحہ 582، سورۃ القِیَامَة آیت 15 سے۔
صفحہ 582
وَّلَوۡ اَلۡقٰى مَعَاذِيۡرَهٗؕ ١٥
75:15گو وہ کتنے ہی بہانے پیش کرے
لَا تُحَرِّكۡ بِهٖ لِسَانَكَ لِتَعۡجَلَ بِهٖؕ ١٦
75:16آپ (وحی ختم ہونے سے پہلے) قرآن پراپنی زبان نہ ہلایا کیجیئے تاکہ آپ اسے جلدی جلدی لیں
اِنَّ عَلَيۡنَا جَمۡعَهٗ وَقُرۡاٰنَهٗۚۖ ١٧
75:17بے شک اس کا جمع کرنا اور پڑھا دینا ہمارے ذمہ ہے
فَاِذَا قَرَاۡنٰهُ فَاتَّبِعۡ قُرۡاٰنَهٗۚ ١٨
75:18پھر جب ہم ا سکی قرأت کر چکیں تو اس کی قرأت کا اتباع کیجیئے
ثُمَّ اِنَّ عَلَيۡنَا بَيَانَهٗؕ ١٩
75:19پھر بے شک اس کا کھول کر بیان کرنا ہمارے ذمہ ہے
كَلَّا بَلۡ تُحِبُّوۡنَ الۡعَاجِلَةَۙ ٢٠
75:20ہر گز نہیں بلکہ تم تو دنیا کو چاہتے ہو
وَتَذَرُوۡنَ الۡاٰخِرَةَ ؕ ٢١
75:21اور آخرت کو چھوڑتے ہو
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاضِرَةٌ ۙ ٢٢
75:22کئی چہرے اس دن تر و تازہ ہو ں گے
اِلٰى رَبِّهَا نَاظِرَةٌ ۚ ٢٣
75:23اپنے رب کی طرف دیکھتے ہوں گے
وَوُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍۢ بَاسِرَةٌۙ ٢٤
75:24اور کتنے چہرے اس دن اداس ہو ں گے
تَظُنُّ اَنۡ يُّفۡعَلَ بِهَا فَاقِرَةٌؕ ٢٥
75:25خیال کر رہے ہوں گے کہ ان کے ساتھ کمر توڑ دینے والی سختی کی جائے گی
كَلَّاۤ اِذَا بَلَغَتِ التَّرَاقِىَۙ ٢٦
75:26نہیں نہیں جب کہ جان گلے تک پہنچ جائے گی
وَقِيۡلَ مَنۡ رَاقٍۙ ٢٧
75:27اورلوگ کہیں گے کوئی جھاڑنے والا ہے
وَّظَنَّ اَنَّهُ الۡفِرَاقُۙ ٢٨
75:28اور وہ خیال کرے گا کہ یہ وقت جدائی کا ہے
وَالۡتَفَّتِ السَّاقُ بِالسَّاقِۙ ٢٩
75:29اور ایک پنڈلی دوسری پنڈلی سے لپٹ جائے گی
اِلٰى رَبِّكَ يَوۡمَٮِٕذِࣙ الۡمَسَاقُؕ ٣٠
75:30تیرے رب کی طرف اس دن چلنا ہوگا
فَلَا صَدَّقَ وَلَا صَلّٰىۙ ٣١
75:31پھر نہ تو اس نے تصدیق کی اور نہ نماز پڑھی
وَلٰڪِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىۙ ٣٢
75:32بلکہ جھٹلایا اورمنہ موڑا
ثُمَّ ذَهَبَ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ يَتَمَطّٰىؕ ٣٣
75:33پھر اپنے گھر والوں کی طرف اکڑتا ہوا چلا گیا
اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىۙ ٣٤
75:34(اے انسان) تیرے لیے افسوس پرافسوس ہے
ثُمَّ اَوۡلٰى لَكَ فَاَوۡلٰىؕ ٣٥
75:35پھر تیرے لیے افسوس پر افسوس ہے
اَيَحۡسَبُ الۡاِنۡسَانُ اَنۡ يُّتۡرَكَ سُدًىؕ ٣٦
75:36کیاانسان یہ سمجھ رہا ہے کہ وہ یونہی چھوڑ دیا جائے گا
اَلَمۡ يَكُ نُطۡفَةً مِّنۡ مَّنِىٍّ يُّمۡنٰىۙ ٣٧
75:37کیا وہ ٹپکتی منی کی ایک بوند نہ تھا
ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ ٣٨
75:38پھر وہ لوتھڑا بنا پھر الله نے اسے بنا کر ٹھیک کیا
فَجَعَلَ مِنۡهُ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىؕ ٣٩
75:39پھر اس نے مرد و عورت کا جوڑا بنایا
اَلَيۡسَ ذٰ لِكَ بِقٰدِرٍ عَلٰٓى اَنۡ يُّحۡـىِۦَ الۡمَوۡتٰى ٤٠
75:40پھر کیا وہ الله مردے زندہ کردینے پر قادر نہیں













