قرآن مجید صفحہ 498
قرآن مجید صفحہ 498، سورۃ الدّخان آیت 27 سے۔
صفحہ 498
وَّنَعۡمَةٍ كَانُوۡا فِيۡهَا فٰكِهِيۡنَۙ ٢٧
44:27اورنعمت کے سازو سامان جس میں وہ مزے کیا کرتے تھے
كَذٰ لِكَ وَاَوۡرَثۡنٰهَا قَوۡمًا اٰخَرِيۡنَ ٢٨
44:28اسی طرح ہوا اورہم نے ان کا ایک دوسری قوم کو وارث کر دیا
فَمَا بَكَتۡ عَلَيۡهِمُ السَّمَآءُ وَالۡاَرۡضُ وَمَا كَانُوۡا مُنۡظَرِيۡنَ ٢٩
44:29پس ان پر نہ آسمان روویا اور نہ زمین اور نہ ان کو مہلت دی گئی
وَلَقَدۡ نَجَّيۡنَا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَ مِنَ الۡعَذَابِ الۡمُهِيۡنِۙ ٣٠
44:30اورہم نے بنی اسرائیل کو اس ذلت کےعذاب سے نجات دی
مِنۡ فِرۡعَوۡنَؕ اِنَّهٗ كَانَ عَالِيًا مِّنَ الۡمُسۡرِفِيۡنَ ٣١
44:31(یعنی) فرعون سے بے شک وہ ایک سرکش حد سے بڑھنے والا تھا
وَلَقَدِ اخۡتَرۡنٰهُمۡ عَلٰى عِلۡمٍ عَلَى الۡعٰلَمِيۡنَۚ ٣٢
44:32اور ہم نے اپنے علم سے ان کو جہان والوں پر چن لیا تھا
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ مِّنَ الۡاٰيٰتِ مَا فِيۡهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِيۡنٌ ٣٣
44:33اور ہم نے ان کو نشانیاں دی تھیں جن میں صریح آزمائش تھی
اِنَّ هٰٓؤُلَاۤءِ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ٣٤
44:34بے شک یہ لوگ کہتے ہیں
اِنۡ هِىَ اِلَّا مَوۡتَتُنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُنۡشَرِيۡنَ ٣٥
44:35کہ او رمرنا نہیں ہے مگر یہی ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہم دوبارہ اٹھائے جانے والے نہیں
فَاۡتُوۡا بِاٰبَآٮِٕنَاۤ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ٣٦
44:36پس ہمارے باپ دادا کو لے آؤ اگر تم سچے ہو
اَهُمۡ خَيۡرٌ اَمۡ قَوۡمُ تُبَّعٍۙ وَّ الَّذِيۡنَ مِنۡ قَبۡلِهِمۡؕ اَهۡلَكۡنٰهُمۡ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا مُجۡرِمِيۡنَ ٣٧
44:37کیا وہ بہتر ہیں یا تبع کی قوم اوروہ لوگ جو ان سے پہلے ہوئے ہم نے انہیں ہلاک کر دیا کیوں کہ وہ مجرم تھے
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَا لٰعِبِيۡنَ ٣٨
44:38اور ہم نے آسمانوں اور زمین کو اورجو کچھ اس کے درمیان میں ہے کھیل کے لیے نہیں بنایا
مَا خَلَقۡنٰهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَقِّ وَلٰكِنَّ اَكۡثَرَهُمۡ لَا يَعۡلَمُوۡنَ ٣٩
44:39ہم نے انہیں بہت ہی مصلحت سے بنایا ہے لیکن اکثر ان میں سے نہیں جانتے
اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ مِيۡقَاتُهُمۡ اَجۡمَعِيۡنَۙ ٤٠
44:40بے شک فیصلہ کا دن ان سب کے لیے مقرر ہو چکا ہے
يَوۡمَ لَا يُغۡنِىۡ مَوۡلًى عَنۡ مَّوۡلًى شَيۡــًٔا وَّلَا هُمۡ يُنۡصَرُوۡنَۙ ٤١
44:41جس دن کوئی دوست کسی دوست کے کچھ بھی کام نہیں آئے گا اورنہ انہیں مدد ملے گی
اِلَّا مَنۡ رَّحِمَ اللّٰهُؕ اِنَّهٗ هُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ٤٢
44:42مگر جس پر الله نے رحم کیابے شک وہ زبردست رحم والا ہے
اِنَّ شَجَرَتَ الزَّقُّوۡمِۙ ٤٣
44:43بے شک تھوہر کا درخت
طَعَامُ الۡاَثِيۡمِۛۚۖ ٤٤
44:44گناہگارو ں کا کھانا ہے
كَالۡمُهۡلِۛۚ يَغۡلِىۡ فِى الۡبُطُوۡنِۙ ٤٥
44:45پگھلے ہوئے تانبے کی طرح پیٹو ں میں کھولے گا
كَغَلۡىِ الۡحَمِيۡمِ ٤٦
44:46جیسے پکتا ہوا پانی کھولتا ہے
خُذُوۡهُ فَاعۡتِلُوۡهُ اِلٰى سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِۖ ٤٧
44:47اسے پکڑ لو پس اسے دوزخ کے درمیان دھکیل کر لے جاؤ
ثُمَّ صُبُّوۡا فَوۡقَ رَاۡسِهٖ مِنۡ عَذَابِ الۡحَمِيۡمِؕ ٤٨
44:48پھر اس کے سر پر عذاب کا کھولتا ہوا پانی ڈالو













