An Error Occured Click toReload Again

قرآن مجید صفحہ 375

قرآن مجید صفحہ 375، سورۃ الشُّعَرَاء آیت 167 سے۔

صفحہ 375

قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰلُوۡطُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمُخۡرَجِيۡنَ ۝١٦٧

26:167کہنے لگے اے لوط اگر تو ان باتوں سے باز نہ آیا تو ضرور تو نکال دیا جائے گا

قَالَ اِنِّىۡ لِعَمَلِكُمۡ مِّنَ الۡقَالِيۡنَؕ ۝١٦٨

26:168کہا میں تو تمہارے کام سے سخت بیزار ہوں

رَبِّ نَجِّنِىۡ وَاَهۡلِىۡ مِمَّا يَعۡمَلُوۡنَ ۝١٦٩

26:169اے میرے رب مجھے اور میرے گھر والوں کو اس کے وبال سے نجات دے جو وہ کرتے ہیں

فَنَجَّيۡنٰهُ وَ اَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ ۝١٧٠

26:170پھر ہم نے اسے اور اس کے سارے کنبے کو بچا لیا

اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَۚ ۝١٧١

26:171مگر ایک بڑھیا جو پیچھے رہ گئی تھی

ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَۚ ۝١٧٢

26:172پھر ہم نے اور سب کو ہلاک کر دیا

وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ مَّطَرًاۚ فَسَآءَ مَطَرُ الۡمُنۡذَرِيۡنَ ۝١٧٣

26:173اور ہم نے ان پر مینہ برسایا پھر ڈرائے ہوؤں پر بُرا مینہ برسا

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٧٤

26:174البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٧٥

26:175اوربیشک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

كَذَّبَ اَصۡحٰبُ لْئَيۡكَةِ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ۝١٧٦

26:176بن والوں نے بھی پیعمبروں کو جھٹلایا

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ شُعَيۡبٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٧٧

26:177جب ان سے شعیب نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٧٨

26:178میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٧٩

26:179پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

وَمَاۤ اَسۡـَٔـــلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۝١٨٠

26:180اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

اَوۡفُوا الۡـكَيۡلَ وَلَا تَكُوۡنُوۡا مِنَ الۡمُخۡسِرِيۡنَۚ ۝١٨١

26:181پیمانہ پورا دو اور نقصان دینے والے نہ بنو

وَزِنُوۡا بِالۡقِسۡطَاسِ الۡمُسۡتَقِيۡمِۚ ۝١٨٢

26:182اور صحیح ترازو سے تولا کرو

وَلَا تَبۡخَسُوا النَّاسَ اَشۡيَآءَهُمۡ وَلَا تَعۡثَوۡا فِى الۡاَرۡضِ مُفۡسِدِيۡنَۚ ۝١٨٣

26:183اور لوگوں کو ان کی چیزیں کم کر کے نہ دو اور ملک میں فساد مچاتے نہ پھرو

وَاتَّقُوا الَّذِىۡ خَلَقَكُمۡ وَالۡجِـبِلَّةَ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ۝١٨٤

26:184اور اس سے ڈرو جس نے تمہیں اور پہلی خلقت کو بنایا

قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۙ ۝١٨٥

26:185کہنے لگے کہ تم پر تو کسی نے جادو کر دیا

وَمَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَا وَاِنۡ نَّظُنُّكَ لَمِنَ الۡكٰذِبِيۡنَۚ ۝١٨٦

26:186اورتو بھی ہم جیسا ایک آدمی ہے اور ہمارے خیال میں تو تو جھوٹا ہے

فَاَسۡقِطۡ عَلَيۡنَا كِسَفًا مِّنَ السَّمَآءِ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَؕ ۝١٨٧

26:187سو ہم پر آسمان کا کوئی ٹکڑا گرا دے اگر تو سچا ہے

قَالَ رَبِّىۡۤ اَعۡلَمُ بِمَا تَعۡمَلُوۡنَ ۝١٨٨

26:188کہا میرا رب خوب جانتا ہے جو کچھ تم کرتے ہو

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَخَذَهُمۡ عَذَابُ يَوۡمِ الظُّلَّةِؕ اِنَّهٗ كَانَ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ۝١٨٩

26:189پھر اسے جھٹلایا پھر انہیں سائبان والے دن کے عذاب نے پکڑ لیا بے شک وہ بڑے دن کا عذاب تھا

Quran Majeed for Web