Surah Al-Alaq (العَلق)
Surah Al-Alaq (العَلق, “The Clinging Clot”) is chapter 96 of the Quran, a Meccan surah with 19 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–19
اِقۡرَاۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الَّذِىۡ خَلَقَۚ ١
96:1اپنے رب کے نام سے پڑھیئے جس نے سب کو پیدا کیا
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ عَلَقٍۚ ٢
96:2انسان کو خون بستہ سے پیدا کیا
اِقۡرَاۡ وَرَبُّكَ الۡاَكۡرَمُۙ ٣
96:3پڑھیئے اور آپ کا رب سب سے بڑھ کر کرم والا ہے
الَّذِىۡ عَلَّمَ بِالۡقَلَمِۙ ٤
96:4جس نے قلم سے سکھایا
عَلَّمَ الۡاِنۡسَانَ مَا لَمۡ يَعۡلَمۡؕ ٥
96:5انسان کو سکھایا جو وہ نہ جانتا تھا
كَلَّاۤ اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَيَطۡغٰٓىۙ ٦
96:6ہرگز نہیں بے شک آدمی سرکش ہو جاتا ہے
اَنۡ رَّاٰهُ اسۡتَغۡنٰىؕ ٧
96:7جب کہ اپنے آپ کو غنی پاتا ہے
اِنَّ اِلٰى رَبِّكَ الرُّجۡعٰىؕ ٨
96:8بے شک آپ کے رب ہی کی طرف لوٹ کر جانا ہے
اَرَءَيۡتَ الَّذِىۡ يَنۡهٰىؕ ٩
96:9کیا آپ نے اس کو دیکھا جو منع کرتا ہے
عَبۡدًا اِذَا صَلّٰىؕ ١٠
96:10ایک بندے کو جب کہ وہ نماز پڑھتا ہے
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَانَ عَلَى الۡهُدٰٓىۙ ١١
96:11بھلا دیکھو تو سہی اگر وہ راہ پر ہوتا
اَوۡ اَمَرَ بِالتَّقۡوٰىۙ ١٢
96:12یا پرہیز گاری سکھاتا
اَرَءَيۡتَ اِنۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ ١٣
96:13بھلا دیکھو تو سہی اگر اس نے جھٹلایا اور منہ موڑ لیا
اَلَمۡ يَعۡلَمۡ بِاَنَّ اللّٰهَ يَرٰىؕ ١٤
96:14تو کیا وہ نہیں جانتا کہ الله دیکھ رہا ہے
كَلَّا لَٮِٕنۡ لَّمۡ يَنۡتَهِࣙۙ لَنَسۡفَعًۢـا بِالنَّاصِيَةِۙ ١٥
96:15ہرگزایسا نہیں چاہیئے اگر وہ باز نہ آیا تو ہم پیشانی کے بال پکڑ کر گھسیٹیں گے
نَاصِيَةٍ كَاذِبَةٍ خَاطِئَةٍۚ ١٦
96:16پیشانی جھوٹی خطا کار
فَلۡيَدۡعُ نَادِيَهٗۙ ١٧
96:17پس وہ اپنے مجلس والوں کو بلا لے
سَنَدۡعُ الزَّبَانِيَةَۙ ١٨
96:18ہم بھی مؤکلین دوزخ کو بلا لیں گے
كَلَّا ؕ لَا تُطِعۡهُ وَاسۡجُدۡ وَاقۡتَرِبْ۩ ١٩
96:19ہر گز ایسا نہیں چاہیئے آپ اس کا کہانہ مانیے اور سجدہ کیجیئے اور قرب حاصل کیجیئے













