Surah At-Tin (التِّین)
Surah At-Tin (التِّین, “The Fig”) is chapter 95 of the Quran, a Meccan surah with 8 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–8
وَالتِّيۡنِ وَالزَّيۡتُوۡنِۙ ١
95:1انجیر اور زیتون کی قسم ہے
وَطُوۡرِ سِيۡنِيۡنَۙ ٢
95:2اور طور سینا کی
وَهٰذَا الۡبَلَدِ الۡاَمِيۡنِۙ ٣
95:3اور اس شہر (مکہ) کی جو امن والا ہے
لَقَدۡ خَلَقۡنَا الۡاِنۡسَانَ فِىۡۤ اَحۡسَنِ تَقۡوِيۡمٍ ٤
95:4بے شک ہم نے انسان کو بڑے عمدہ انداز میں پیدا کیا ہے
ثُمَّ رَدَدۡنٰهُ اَسۡفَلَ سَافِلِيۡنَۙ ٥
95:5پھر ہم نے اسے سب سے نیچے پھینک دیا ہے
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ فَلَهُمۡ اَجۡرٌ غَيۡرُ مَمۡنُوۡنٍؕ ٦
95:6مگر جو ایمان لائے اور نیک کام کئے سو ان کے لیے تو بے انتہا بدلہ ہے
فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعۡدُ بِالدِّيۡنِ ٧
95:7پھر اس کے بعد آپ کو قیامت کے معاملہ میں کون جھٹلا سکتا ہے
اَلَيۡسَ اللّٰهُ بِاَحۡكَمِ الۡحٰكِمِيۡنَ ٨
95:8کیا الله سب حاکموں سے بڑا حاکم نہیں (ضرور ہے)













