Surah Al-Lail (اللیْل)
Surah Al-Lail (اللیْل, “The Night”) is chapter 92 of the Quran, a Meccan surah with 21 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–21
وَالَّيۡلِ اِذَا يَغۡشٰىۙ ١
92:1رات کی قسم ہے جب کہ وہ چھاجائے
وَالنَّهَارِ اِذَا تَجَلّٰىۙ ٢
92:2اور دن کی جبکہ وہ روشن ہو
وَمَا خَلَقَ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰٓىۙ ٣
92:3اوراس کی قسم کہ جس نے نر و مادہ کوبنایا
اِنَّ سَعۡيَكُمۡ لَشَتّٰىؕ ٤
92:4بے شک تمہاری کوشش مختلف ہے
فَاَمَّا مَنۡ اَعۡطٰى وَاتَّقٰىۙ ٥
92:5پھر جس نے دیا اور پرہیز گاری کی
وَصَدَّقَ بِالۡحُسۡنٰىۙ ٦
92:6اورنیک بات کی تصدیق کی
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡيُسۡرٰىؕ ٧
92:7تو ہم اس کے لیے جنت کی راہیں آسان کر دیں گے
وَاَمَّا مَنۡۢ بَخِلَ وَاسۡتَغۡنٰىۙ ٨
92:8اورلیکن جس نے بخل کیا اوربے پرواہ رہا
وَكَذَّبَ بِالۡحُسۡنٰىۙ ٩
92:9اور نیک بات کو جھٹلایا
فَسَنُيَسِّرُهٗ لِلۡعُسۡرٰىؕ ١٠
92:10تو ہم اس کے لیے جہنم کی راہیں آسان کر دیں گے
وَمَا يُغۡنِىۡ عَنۡهُ مَالُهٗۤ اِذَا تَرَدّٰىؕ ١١
92:11اوراس کا مال اس کے کچھ بھی کام نہ آئے گا جب کہ وہ گھڑے میں گرے گا
اِنَّ عَلَيۡنَا لَـلۡهُدٰىۖ ١٢
92:12بے شک ہمارے ذمے راہ دکھانا ہے
وَاِنَّ لَـنَا لَـلۡاٰخِرَةَ وَالۡاُوۡلٰى ١٣
92:13اور بے شک ہمارے ہی ہاتھ میں آخرت بھی اور دنیا بھی ہے
فَاَنۡذَرۡتُكُمۡ نَارًا تَلَظّٰىۚ ١٤
92:14پس میں نے تمہیں بڑھکتی ہوئی آگ سے ڈرایا ہے
لَا يَصۡلٰٮهَاۤ اِلَّا الۡاَشۡقَىۙ ١٥
92:15جس میں صرف وہی بد بخت داخل ہوگا
الَّذِىۡ كَذَّبَ وَتَوَلّٰىؕ ١٦
92:16جس نے جھٹلایا اورمنہ موڑا
وَسَيُجَنَّبُهَا الۡاَتۡقَىۙ ١٧
92:17اوراس آگ سے وہ بڑا پرہیز گار دور رہے گا
الَّذِىۡ يُؤۡتِىۡ مَالَهٗ يَتَزَكّٰىۚ ١٨
92:18جو اپنا مال دیتا ہے تاکہ وہ پاک ہو جائے
وَمَا لِاَحَدٍ عِنۡدَهٗ مِنۡ نِّعۡمَةٍ تُجۡزٰٓىۙ ١٩
92:19اور اس پر کسی کا کوئی احسان نہیں کہ جس کا بدلہ دیا جائے
اِلَّا ابۡتِغَآءَ وَجۡهِ رَبِّهِ الۡاَعۡلٰىۚ ٢٠
92:20وہ تو صرف اپنے سب سے برتر رب کی رضا مندی کے لیے دیتا ہے
وَلَسَوۡفَ يَرۡضٰى ٢١
92:21اوروہ عنقریب خوش ہو جائے گا













