An Error Occured Click toReload Again

Surah Al-Fajr, Ayah 20 (89:20)

وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ ۝٢٠

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو

Page 600

وَفِرۡعَوۡنَ ذِى الۡاَوۡتَادِۙ ۝١٠

89:10اور فرعون میخوں والوں کے ساتھ

الَّذِيۡنَ طَغَوۡا فِى الۡبِلَادِۙ ۝١١

89:11ان سب نے ملک میں سرکشی کی

فَاَكۡثَرُوۡا فِيۡهَا الۡفَسَادَۙ ۝١٢

89:12پھر انہوں نے بہت فساد پھیلایا

فَصَبَّ عَلَيۡهِمۡ رَبُّكَ سَوۡطَ عَذَابٍۙۚ ۝١٣

89:13پھر ان پر تیرے رب نے عذاب کا کوڑا پھینکا

اِنَّ رَبَّكَ لَبِالۡمِرۡصَادِؕ ۝١٤

89:14بے شک آپ کا رب تاک میں ہے

فَاَمَّا الۡاِنۡسَانُ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ رَبُّهٗ فَاَكۡرَمَهٗ وَنَعَّمَهٗࣙۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَكۡرَمَنِؕ ۝١٥

89:15لیکن انسان تو ایسا ہے کہ جب اسے اس کا رب آزماتا ہے پھر اسے عزت اور نعمت دیتا ہے تو کہتا ہے کہ میرے رب نے مجھے عزت بخشی ہے

وَاَمَّاۤ اِذَا مَا ابۡتَلٰٮهُ فَقَدَرَ عَلَيۡهِ رِزۡقَهٗࣙۙ فَيَقُوۡلُ رَبِّىۡۤ اَهَانَنِۚ ۝١٦

89:16لیکن جب اسے آزماتا ہے پھر اس پر اس کی روزی تنگ کر تا ہے تو کہتا ہے میرے رب نے مجھے ذلیل کر دیا

كَلَّا بَلۡ لَّا تُكۡرِمُوۡنَ الۡيَتِيۡمَۙ ۝١٧

89:17ہرگز نہیں بلکہ تم یتیم کی عزت نہیں کرتے

وَلَا تَحٰٓضُّوۡنَ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِۙ ۝١٨

89:18اور نہ مسکین کو کھانا کھلانے کی ترغیب دیتے ہو

وَتَاۡكُلُوۡنَ التُّرَاثَ اَكۡلًا لَّـمًّاۙ ۝١٩

89:19اور میت کا ترکہ سب سمیٹ کر کھا جاتے ہو

وَّتُحِبُّوۡنَ الۡمَالَ حُبًّا جَمًّاؕ ۝٢٠

89:20اور مال سے بہت زیادہ محبت رکھتے ہو

كَلَّاۤ اِذَا دُكَّتِ الۡاَرۡضُ دَكًّا دَكًّاۙ ۝٢١

89:21ہرگز نہیں جب زمین کوٹ کوٹ کر ریزہ ریزہ کر دی جائے گی

وَّجَآءَ رَبُّكَ وَالۡمَلَكُ صَفًّا صَفًّاۚ ۝٢٢

89:22اور آپ کے رب کا (تخت) آجائے گا اور فرشتے بھی صف بستہ چلے آئيں گے

وَجِاىْٓءَ يَوۡمَٮِٕذٍۢ بِجَهَنَّمَࣙۙ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّتَذَكَّرُ الۡاِنۡسَانُ وَاَنّٰى لَـهُ الذِّكۡرٰىؕ ۝٢٣

89:23اوراس دن دوزخ لائی جائے گی اس دن انسان سمجھے گا اور اس وقت اس کو سمجھنا کیا فائدہ دے گا

يَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ قَدَّمۡتُ لِحَـيَاتِىۚ ۝٢٤

89:24کہے گا اے کاش میں اپنی زندگی کے لیے کچھ آگے بھیجتا

فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُعَذِّبُ عَذَابَهٗۤ اَحَدٌۙ ۝٢٥

89:25پس اس دن اس کا ساعذاب کوئی بھی نہ دے گا

وَّلَا يُوۡثِقُ وَثَاقَهٗۤ اَحَدٌؕ ۝٢٦

89:26اور نہ اس کے جکڑنے کے برابر کوئی جکڑنے والا ہو گا

يٰۤاَيَّتُهَا النَّفۡسُ الۡمُطۡمَٮِٕنَّةُۖ ۝٢٧

89:27(ارشاد ہوگا) اے اطمینان والی روح

ارۡجِعِىۡۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرۡضِيَّةًۚ ۝٢٨

89:28اپنے رب کی طرف لوٹ چل تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی

فَادۡخُلِىۡ فِىۡ عِبٰدِىۙ ۝٢٩

89:29پس میرے بندو ں میں شامل ہو

وَادۡخُلِىۡ جَنَّتِى ۝٣٠

89:30اور میری جنت میں داخل ہو

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app