Surah Al-Ghashiya (الغَاشِیَة)
Surah Al-Ghashiya (الغَاشِیَة, “The Overwhelming Event”) is chapter 88 of the Quran, a Meccan surah with 26 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–25
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡغَاشِيَةِؕ ١
88:1کیا آپ کے پاس سب پرچھا جانے والی (قیامت) کا حال پہنچا
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ خَاشِعَةٌۙ ٢
88:2کئی چہرو ں پر اس دن ذلت برس رہی ہوگی
عَامِلَةٌ نَّاصِبَةٌۙ ٣
88:3محنت کرنے والے تھکنے والے
تَصۡلٰى نَارًا حَامِيَةًۙ ٤
88:4دھکتی ہوئی آگ میں کریں گے
تُسۡقٰى مِنۡ عَيۡنٍ اٰنِيَةٍؕ ٥
88:5انہیں ابلتے ہوئے چشمے سے پلایا جائے گا
لَـيۡسَ لَهُمۡ طَعَامٌ اِلَّا مِنۡ ضَرِيۡعٍۙ ٦
88:6ان کے لیے کوئی کھانا سوائے کانٹے دار جھاڑی کے نہ ہوگا
لَّا يُسۡمِنُ وَلَا يُغۡنِىۡ مِنۡ جُوۡعٍؕ ٧
88:7جو نہ فربہ کرتی ہے اور نہ بھوک کود ور کرتی ہے
وُجُوۡهٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ نَّاعِمَةٌۙ ٨
88:8کئی منہ اس دن ہشاش بشاش ہوں گے
لِّسَعۡيِهَا رَاضِيَةٌۙ ٩
88:9اپنی کوشش سے خوش ہوں گے
فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ١٠
88:10اونچے باغ میں ہوں گے
لَّا تَسۡمَعُ فِيۡهَا لَاغِيَةًؕ ١١
88:11وہاں کوئی لغو بات نہیں سنیں گے
فِيۡهَا عَيۡنٌ جَارِيَةٌۘ ١٢
88:12وہاں ایک چشمہ جاری ہوگا
فِيۡهَا سُرُرٌ مَّرۡفُوۡعَةٌۙ ١٣
88:13وہاں اونچے اونچے تخت ہوں گے
وَّاَكۡوَابٌ مَّوۡضُوۡعَةٌۙ ١٤
88:14اور آبخورے سامنے چنے ہوئے
وَّنَمَارِقُ مَصۡفُوۡفَةٌۙ ١٥
88:15اورگاؤ تکیے قطار سے لگے ہوئے
وَّزَرَابِىُّ مَبۡثُوۡثَةٌؕ ١٦
88:16اور مخملی فرش بچھے ہوئے
اَفَلَا يَنۡظُرُوۡنَ اِلَى الۡاِ بِلِ كَيۡفَ خُلِقَتۡ ١٧
88:17پھر کیا وہ اونٹوں کی طرف نہیں دیکھتے کہ کیسے بنائے گئے ہیں
وَاِلَى السَّمَآءِ كَيۡفَ رُفِعَتۡ ١٨
88:18اور آسمان کی طرف کہ کیسے بلند کیے گئے ہیں
وَاِلَى الۡجِبَالِ كَيۡفَ نُصِبَتۡ ١٩
88:19اور پہاڑوں کی طرف کہ کیسے کھڑے کیے گئے ہیں
وَاِلَى الۡاَرۡضِ كَيۡفَ سُطِحَتۡ ٢٠
88:20اور زمین کی طرف کہ کیسے بچھائی گئی ہے
فَذَكِّرۡؕ اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مُذَكِّرٌؕ ٢١
88:21پس آپ نصیحت کیجئے بے شک آپ تو نصیحت کرنے والے ہیں
لَـسۡتَ عَلَيۡهِمۡ بِمُصَۜيۡطِرٍۙ ٢٢
88:22آپ ان پر کوئی داروغہ نہیں ہیں
اِلَّا مَنۡ تَوَلّٰى وَكَفَرَۙ ٢٣
88:23مگر جس نے منہ موڑا اورانکار کیا
فَيُعَذِّبُهُ اللّٰهُ الۡعَذَابَ الۡاَكۡبَرَؕ ٢٤
88:24سو اسے الله بہت بڑا عذاب دے گا
اِنَّ اِلَيۡنَاۤ اِيَابَهُمۡۙ ٢٥
88:25بےشک ہماری طرف ہی ان کو لوٹ کر آنا ہے













