An Error Occured Click toReload Again

Surah At-Tariq, Ayah 3 (86:3)

النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ ۝٣

اردو ترجمہ (احمد علی)

وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے

Page 597

وَهُوَ الۡغَفُوۡرُ الۡوَدُوۡدُۙ ۝١٤

85:14اور وہی ہے بخشنے والا محبت کرنے والا

ذُو الۡعَرۡشِ الۡمَجِيۡدُۙ ۝١٥

85:15عرش کا مالک بڑی شان والا

فَعَّالٌ لِّمَا يُرِيۡدُؕ ۝١٦

85:16جو چاہے کرنے والا

هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ الۡجُـنُوۡدِۙ ۝١٧

85:17کیا آپ کے پاس لشکروں کا حال پہنچا

فِرۡعَوۡنَ وَثَمُوۡدَؕ ۝١٨

85:18فرعون اور ثمود کے

بَلِ الَّذِيۡنَ كَفَرُوۡا فِىۡ تَكۡذِيۡبٍۙ ۝١٩

85:19بلکہ منکر تو جھٹلانے میں لگے ہوئے ہیں

وَّاللّٰهُ مِنۡ وَّرَآٮِٕهِمۡ مُّحِيۡطٌۚ ۝٢٠

85:20اور الله ہر طرف سے ان کو گھیرے ہوئے ہے

بَلۡ هُوَ قُرۡاٰنٌ مَّجِيۡدٌۙ ۝٢١

85:21بلکہ وہ قرآن ہے بڑی شان والا

فِىۡ لَوۡحٍ مَّحۡفُوۡظٍ ۝٢٢

85:22لوح محفوظ میں (لکھا ہوا ہے)

وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ ۝١

86:1آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی

وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ ۝٢

86:2اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے

النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ ۝٣

86:3وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے

اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ ۝٤

86:4ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو

فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ ۝٥

86:5پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے

خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ ۝٦

86:6ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے

يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ ۝٧

86:7جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے

اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ ۝٨

86:8بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے

يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ ۝٩

86:9جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے

فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ ۝١٠

86:10تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار

وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ ۝١١

86:11آسمان اور بارش والے کی قسم ہے

وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ ۝١٢

86:12اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے

اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ ۝١٣

86:13بے شک قرآن قطعی بات ہے

وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ ۝١٤

86:14اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے

اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًاۙ ۝١٥

86:15بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں

وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًاۚۖ ۝١٦

86:16اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں

فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا ۝١٧

86:17پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app