Surah At-Tariq (الطّارق)
Surah At-Tariq (الطّارق, “The Night Visitor”) is chapter 86 of the Quran, a Meccan surah with 17 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–17
وَالسَّمَآءِ وَالطَّارِقِۙ ١
86:1آسمان کی قسم ہے اور رات کو آنے والے کی
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الطَّارِقُۙ ٢
86:2اور آپ کو کیا معلوم رات کو آنے والا کیا ہے
النَّجۡمُ الثَّاقِبُۙ ٣
86:3وہ چمکتا ہوا ستارہ ہے
اِنۡ كُلُّ نَفۡسٍ لَّمَّا عَلَيۡهَا حَافِظٌؕ ٤
86:4ایسی کوئی بھی جان نہیں کہ جس پر ایک محافظ مقرر نہ ہو
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ مِمَّ خُلِقَؕ ٥
86:5پس انسان کو دیکھنا چاہیے کہ وہ کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے
خُلِقَ مِنۡ مَّآءٍ دَافِقٍۙ ٦
86:6ایک اچھلتے ہوئے پانی سے پیدا کیا گیا ہے
يَّخۡرُجُ مِنۡۢ بَيۡنِ الصُّلۡبِ وَالتَّرَآٮِٕبِؕ ٧
86:7جو پیٹھ اور سینے کی ہڈیوں کے درمیان سے نکلتا ہے
اِنَّهٗ عَلٰى رَجۡعِهٖ لَقَادِرٌؕ ٨
86:8بے شک وہ اس کے لوٹانے پر قادر ہے
يَوۡمَ تُبۡلَى السَّرَآٮِٕرُۙ ٩
86:9جس دن بھید ظاہر کیے جائیں گے
فَمَا لَهٗ مِنۡ قُوَّةٍ وَّلَا نَاصِرٍؕ ١٠
86:10تو اس کے لیے نہ کوئی طاقت ہو گی اور نہ کوئی مددگار
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الرَّجۡعِۙ ١١
86:11آسمان اور بارش والے کی قسم ہے
وَالۡاَرۡضِ ذَاتِ الصَّدۡعِۙ ١٢
86:12اور زمین کی جو پھٹ جاتی ہے
اِنَّهٗ لَقَوۡلٌ فَصۡلٌۙ ١٣
86:13بے شک قرآن قطعی بات ہے
وَّمَا هُوَ بِالۡهَزۡلِؕ ١٤
86:14اوروہ ہنسی کی بات نہیں ہے
اِنَّهُمۡ يَكِيۡدُوۡنَ كَيۡدًاۙ ١٥
86:15بے شک وہ ایک تدبیر کر رہے ہیں
وَّاَكِيۡدُ كَيۡدًاۚۖ ١٦
86:16اور میں بھی ایک تدبیر کر رہا ہوں
فَمَهِّلِ الۡكٰفِرِيۡنَ اَمۡهِلۡهُمۡ رُوَيۡدًا ١٧
86:17پس کافرو ں کو تھوڑے دنوں کی مہلت دے دو













