Surah Al-Inshiqaq, Ayah 5 (84:5)
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ ٥
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے
Page 595
فَالۡيَوۡمَ الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا مِنَ الۡكُفَّارِ يَضۡحَكُوۡنَۙ ٣٤
83:34پس آج وہ لوگ جو ایمان لائے کفار سے ہنس رہے ہوں گے
عَلَى الۡاَرَآٮِٕكِۙ يَنۡظُرُوۡنَؕ ٣٥
83:35تختوں پر بیٹھے دیکھ رہے ہوں گے
هَلۡ ثُوِّبَ الۡكُفَّارُ مَا كَانُوۡا يَفۡعَلُوۡنَ ٣٦
83:36آیا کافروں کو بدلہ دیا گیا ہے ان اعمال کا جو وہ کیا کرتے تھے
اِذَا السَّمَآءُ انْشَقَّتۡۙ ١
84:1جب آسمان پھٹ جائے گا
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡۙ ٢
84:2اور اپنے رب کا حکم سن لے گا اور وہ اسی لائق ہے
وَاِذَا الۡاَرۡضُ مُدَّتۡؕ ٣
84:3اور جب زمین پھیلا دی جائے گی
وَاَلۡقَتۡ مَا فِيۡهَا وَتَخَلَّتۡۙ ٤
84:4اور جو کچھ اس میں ہے ڈال دے گی اور خالی ہو جائے گی
وَاَذِنَتۡ لِرَبِّهَا وَحُقَّتۡؕ ٥
84:5اور اپنے رب کا حکم سن لے گی اور وہ اسی لائق ہے
يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ اِنَّكَ كَادِحٌ اِلٰى رَبِّكَ كَدۡحًا فَمُلٰقِيۡهِۚ ٦
84:6اے انسان تو اپنے رب کے پاس پہنچنے تک کام میں کوشش کر رہا ہے پھر اس سے جا ملے گا
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ ٧
84:7پھر جس کا اعمال نامہ اس کے دائیں ہاتھ میں دیا گیا
فَسَوۡفَ يُحَاسَبُ حِسَابًا يَّسِيۡرًاۙ ٨
84:8تو اس سے آسانی کے ساتھ حساب لیا جائے گا
وَّيَنۡقَلِبُ اِلٰٓى اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ ٩
84:9اور وہ اپنے اہل و عیال میں خوش واپس آئے گا
وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ وَرَآءَ ظَهۡرِهٖۙ ١٠
84:10اور لیکن جس کو نامہٴ اعمال پیٹھ پیچھے سے دیا گیا
فَسَوۡفَ يَدۡعُوۡا ثُبُوۡرًاۙ ١١
84:11تو وہ موت کو پکارے گا
وَّيَصۡلٰى سَعِيۡرًاؕ ١٢
84:12اور دوزخ میں داخل ہوگا
اِنَّهٗ كَانَ فِىۡۤ اَهۡلِهٖ مَسۡرُوۡرًاؕ ١٣
84:13بے شک وہ اپنے اہل و عیال میں بڑا خوش و خرم تھا
اِنَّهٗ ظَنَّ اَنۡ لَّنۡ يَّحُوۡرَۛۚ ١٤
84:14بے شک اس نے سمجھ لیا تھا کہ ہر گز نہ لوٹ کر جائے گا
بَلٰٓىۛۚ اِنَّ رَبَّهٗ كَانَ بِهٖ بَصِيۡرًاؕ ١٥
84:15کیوں نہیں بے شک اس کا رب تو اس کو دیکھ رہا تھا
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِالشَّفَقِۙ ١٦
84:16پس شام کی سرخی کی قسم ہے
وَالَّيۡلِ وَمَا وَسَقَۙ ١٧
84:17اور رات کی اور جو کچھ اس نے سمیٹا
وَالۡقَمَرِ اِذَا اتَّسَقَۙ ١٨
84:18اور چاند کی جب کہ وہ پورا ہوجائے
لَتَرۡكَبُنَّ طَبَقًا عَنۡ طَبَقٍؕ ١٩
84:19کہ تمہیں ایک منزل سے دوسری منزل پر چڑھنا ہوگا
فَمَا لَهُمۡ لَا يُؤۡمِنُوۡنَۙ ٢٠
84:20پھر انہیں کیا ہو گیا کہ ایمان نہیں لاتے
وَاِذَا قُرِئَ عَلَيۡهِمُ الۡقُرۡاٰنُ لَا يَسۡجُدُوۡنَؕ۩ ٢١
84:21اور جب ان پر قرآن پڑھا جائے تو سجدہ نہیں کرتے













