Surah Al-Infitar (الانفِطار)
Surah Al-Infitar (الانفِطار, “The Cleaving Asunder”) is chapter 82 of the Quran, a Meccan surah with 19 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–19
اِذَا السَّمَآءُ انْفَطَرَتۡۙ ١
82:1جب آسمان پھٹ جائے
وَاِذَا الۡكَوَاكِبُ انْتَثَرَتۡۙ ٢
82:2اورجب ستارے جھڑ جائیں
وَاِذَا الۡبِحَارُ فُجِّرَتۡۙ ٣
82:3اور جب سمندر ابل پڑیں
وَاِذَا الۡقُبُوۡرُ بُعۡثِرَتۡۙ ٤
82:4اور جب قبریں اکھاڑ دی جائیں
عَلِمَتۡ نَفۡسٌ مَّا قَدَّمَتۡ وَاَخَّرَتۡؕ ٥
82:5تب ہر شخص جان لے گا کہ کیا آگے بھیجا اور کیا پیچھے چھوڑ آیا
يٰۤاَيُّهَا الۡاِنۡسَانُ مَا غَرَّكَ بِرَبِّكَ الۡكَرِيۡمِۙ ٦
82:6اے انسان تجھے اپنے رب کریم کے بارے میں کس چیز نے مغرور کر دیا
الَّذِىۡ خَلَقَكَ فَسَوّٰٮكَ فَعَدَلَـكَۙ ٧
82:7جس نے تجھے پیدا کیا پھر تجھے ٹھیک کیا پھر تجھے برابر کیا
فِىۡۤ اَىِّ صُوۡرَةٍ مَّا شَآءَ رَكَّبَكَؕ ٨
82:8جس صورت میں چاہا تیرے اعضا کو جوڑ دیا
كَلَّا بَلۡ تُكَذِّبُوۡنَ بِالدِّيۡنِۙ ٩
82:9نہیں نہیں بلکہ تم جزا کو نہیں مانتے
وَاِنَّ عَلَيۡكُمۡ لَحٰـفِظِيۡنَۙ ١٠
82:10اور بے شک تم پر محافظ ہیں
كِرَامًا كَاتِبِيۡنَۙ ١١
82:11عزت والے اعمال لکھنے والے
يَعۡلَمُوۡنَ مَا تَفۡعَلُوۡنَ ١٢
82:12وہ جانتے ہیں جو تم کرتے ہو
اِنَّ الۡاَبۡرَارَ لَفِىۡ نَعِيۡمٍۚ ١٣
82:13بےشک نیک لوگ نعمت میں ہوں گے
وَاِنَّ الۡفُجَّارَ لَفِىۡ جَحِيۡمٍۚۖ ١٤
82:14اور بے شک نافرمان دوزخ میں ہوں گے
يَّصۡلَوۡنَهَا يَوۡمَ الدِّيۡنِ ١٥
82:15انصاف کے دن اس میں داخل ہوں گے
وَمَا هُمۡ عَنۡهَا بِغَآٮِٕبِيۡنَؕ ١٦
82:16اور وہ اس سے کہیں جانے نہ پائیں گے
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِۙ ١٧
82:17اورتجھے کیا معلوم انصاف کا دن کیا ہے
ثُمَّ مَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ١٨
82:18پھر تجھے کیا خبر کہ انصاف کا دن کیا ہے
يَوۡمَ لَا تَمۡلِكُ نَفۡسٌ لِّنَفۡسٍ شَيۡـــًٔاؕ وَالۡاَمۡرُ يَوۡمَٮِٕذٍ لِّلّٰهِ ١٩
82:19جس دن کوئی کسی کے لیے کچھ بھی نہ کر سکے گااور اس دن الله ہی کا حکم ہوگا













