Surah Abasa (عَبَسَ)
Surah Abasa (عَبَسَ, “He Frowned”) is chapter 80 of the Quran, a Meccan surah with 42 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–25
عَبَسَ وَتَوَلّٰٓىۙ ١
80:1پیغمبر چین بجیں ہوئے اور منہ موڑ لیا
اَنۡ جَآءَهُ الۡاَعۡمٰىؕ ٢
80:2کہ ان کے پاس ایک اندھا آیا
وَمَا يُدۡرِيۡكَ لَعَلَّهٗ يَزَّكّٰٓىۙ ٣
80:3اور آپ کو کیا معلوم کہ شاید وہ پاک ہوجائے
اَوۡ يَذَّكَّرُ فَتَنۡفَعَهُ الذِّكۡرٰىؕ ٤
80:4یا وہ نصیحت پکڑ لے تو اس کو نصیحت نفع دے
اَمَّا مَنِ اسۡتَغۡنٰىۙ ٥
80:5لیکن وہ جو پروا نہیں کرتا
فَاَنۡتَ لَهٗ تَصَدّٰىؕ ٦
80:6سو آپ کے لیے توجہ کرتے ہیں
وَمَا عَلَيۡكَ اَلَّا يَزَّكّٰٓىؕ ٧
80:7حالانکہ آپ پر اس کےنہ سدھرنے کا کوئی الزام نہیں
وَاَمَّا مَنۡ جَآءَكَ يَسۡعٰىۙ ٨
80:8اور لیکن جو آپ کے پاس دوڑتا ہوا آیا
وَهُوَ يَخۡشٰىۙ ٩
80:9اور وہ ڈر رہا ہے
فَاَنۡتَ عَنۡهُ تَلَهّٰىۚ ١٠
80:10تو آپ اس سے بے پروائی کرتے ہیں
كَلَّاۤ اِنَّهَا تَذۡكِرَةٌۚ ١١
80:11ایسا نہیں چاہیئے بے شک یہ تو ایک نصیحت ہے
فَمَنۡ شَآءَ ذَكَرَهٗۘ ١٢
80:12پس جو چاہے اس کو یاد کرے
فِىۡ صُحُفٍ مُّكَرَّمَةٍۙ ١٣
80:13وہ عزت والے صحیفوں میں ہے
مَّرۡفُوۡعَةٍ مُّطَهَّرَةٍۙ ١٤
80:14جو بلند مرتبہ اور پاک ہیں
ۢبِاَيۡدِىۡ سَفَرَةٍۙ ١٥
80:15ان لکھنے والوں کے ہاتھوں میں
كِرَامٍۢ بَرَرَةٍؕ ١٦
80:16جو بڑے بزرگ نیکو کار ہیں
قُتِلَ الۡاِنۡسَانُ مَاۤ اَكۡفَرَهٗؕ ١٧
80:17انسان پر خدا کی مار وہ کیسا ناشکرا ہے
مِنۡ اَىِّ شَىۡءٍ خَلَقَهٗؕ ١٨
80:18اس نے کس چیز سے اس کو بنایا
مِنۡ نُّطۡفَةٍؕ خَلَقَهٗ فَقَدَّرَهٗۙ ١٩
80:19ایک بوند سے اس کوبنایا پھر اس کا اندزہ ٹھیرایا
ثُمَّ السَّبِيۡلَ يَسَّرَهٗۙ ٢٠
80:20پھراس پر راستہ آسان کر دیا
ثُمَّ اَمَاتَهٗ فَاَقۡبَرَهٗۙ ٢١
80:21پھر اس کو موت دی پھر اس کو قبر میں رکھوایا
ثُمَّ اِذَا شَآءَ اَنۡشَرَهٗؕ ٢٢
80:22پھر جب چاہے گا اٹھا کر کھڑا کرے گا
كَلَّا لَـمَّا يَقۡضِ مَاۤ اَمَرَهٗؕ ٢٣
80:23ایسا نہیں چاہیئے اس نے تعمیل نہیں کی جو اس کو حکم دیا تھا
فَلۡيَنۡظُرِ الۡاِنۡسَانُ اِلٰى طَعَامِهٖۤۙ ٢٤
80:24پس انسان کو اپنے کھانے کی طرف غور کرنا چاہیئے
اَنَّا صَبَبۡنَا الۡمَآءَ صَبًّاۙ ٢٥
80:25کہ ہم نے اوپر سے مینہ برسایا













