Surah An-Naziat, Ayah 2 (79:2)
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًاۙ ٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور بند کھولنے والوں کی
Page 588
وَّكَذَّبُوۡا بِاٰيٰتِنَا كِذَّابًاؕ ٢٨
78:28اور ہماری آیتوں کوبہت جھٹلایا کرتے تھے
وَكُلَّ شَىۡءٍ اَحۡصَيۡنٰهُ كِتٰبًاۙ ٢٩
78:29اور ہم نے ہر چیز کو کتاب میں شمار کر رکھا ہے
فَذُوۡقُوۡا فَلَنۡ نَّزِيۡدَكُمۡ اِلَّا عَذَابًا ٣٠
78:30پس چکھو سو ہم تمہارے لیے عذاب ہی زیادہ کرتے رہیں گے
اِنَّ لِلۡمُتَّقِيۡنَ مَفَازًاۙ ٣١
78:31بے شک پرہیزگاروں کے لیے کامیابی ہے
حَدَآٮِٕقَ وَاَعۡنَابًاۙ ٣٢
78:32باغ اور انگور
وَّكَوَاعِبَ اَتۡرَابًاۙ ٣٣
78:33اور نوجوان ہم عمر عورتیں
وَّكَاۡسًا دِهَاقًاؕ ٣٤
78:34اور پیالے چھلکتے ہوئے
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَـغۡوًا وَّلَا كِذّٰبًاۚ ٣٥
78:35نہ وہاں بیہودہ باتیں سنیں گے اور نہ جھوٹ
جَزَآءً مِّنۡ رَّبِّكَ عَطَآءً حِسَابًاۙ ٣٦
78:36آپ کے رب کی طرف سے حسب اعمال بدلہ عطا ہوگا
رَّبِّ السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضِ وَمَا بَيۡنَهُمَا الرَّحۡمٰنِ لَا يَمۡلِكُوۡنَ مِنۡهُ خِطَابًاۚ ٣٧
78:37جو آسمانوں اور زمین کا رب ہے اور جو کچھ ان کے درمیان ہے بڑامہربان کہ وہ اس سے بات نہیں کر سکیں گے
يَوۡمَ يَقُوۡمُ الرُّوۡحُ وَالۡمَلٰٓٮِٕكَةُ صَفًّا ؕۙ لَّا يَتَكَلَّمُوۡنَ اِلَّا مَنۡ اَذِنَ لَهُ الرَّحۡمٰنُ وَقَالَ صَوَابًا ٣٨
78:38جس دن جبرائیل اور سب فرشتے صف باندھ کر کھڑے ہوں گےکوئی نہیں بولے گا مگر وہ جس کو رحمنٰ اجازت دے گا اور وہ بات ٹھیک کہے گا
ذٰ لِكَ الۡيَوۡمُ الۡحَـقُّ ۚ فَمَنۡ شَآءَ اتَّخَذَ اِلٰى رَبِّهٖ مَاٰبًا ٣٩
78:39یہ یقینی دن ہے پس جو چاہے اپنے رب کے پاس ٹھکانا بنا لے
اِنَّاۤ اَنۡذَرۡنٰـكُمۡ عَذَابًا قَرِيۡبًاۖۚࣙ يَّوۡمَ يَنۡظُرُ الۡمَرۡءُ مَا قَدَّمَتۡ يَدٰهُ وَيَقُوۡلُ الۡـكٰفِرُ يٰلَيۡتَنِىۡ كُنۡتُ تُرٰبًا ٤٠
78:40بے شک ہم نے تمہیں ایک عنقریب آنے والے عذاب سے ڈرایا ہے جس دن آدمی دیکھے گا جو کچھ اس کے ہاتھوں نے آگے بھیجا تھا اور کافر کہے گا اے کاش میں مٹی ہو گیا ہوتا
وَالنّٰزِعٰتِ غَرۡقًاۙ ١
79:1جورڑوں میں گھس کر نکالنے والوں کی قسم ہے
وَّالنّٰشِطٰتِ نَشۡطًاۙ ٢
79:2اور بند کھولنے والوں کی
وَّالسّٰبِحٰتِ سَبۡحًاۙ ٣
79:3اورتیزی سے تیرنے والوں کی
فَالسّٰبِقٰتِ سَبۡقًاۙ ٤
79:4پھر دوڑ کر آگے بڑھ جانے والوں کی
فَالۡمُدَبِّرٰتِ اَمۡرًاۘ ٥
79:5پھر ہر امر کی تدبیر کرنے والوں کی
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الرَّاجِفَةُۙ ٦
79:6جس دن کانپنے والی کانپے گی
تَتۡبَعُهَا الرَّادِفَةُؕ ٧
79:7اس کے پیچھے آنے والی پیچھے آئے گی
قُلُوۡبٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ وَّاجِفَةٌۙ ٨
79:8کئی دل اس دن دھڑک رہے ہوں گے













