Surah An-Naba, Ayah 12 (78:12)
وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًاۙ ١٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور ہم نے تمہارے اوپر سات سخت (آسمان) بنائے
Page 587
عَمَّ يَتَسَآءَلُوۡنَۚ ١
78:1کس چیز کی بابت وہ آپس میں سوال کرتے ہیں
عَنِ النَّبَاِ الۡعَظِيۡمِۙ ٢
78:2اس بڑی خبر کے متعلق
الَّذِىۡ هُمۡ فِيۡهِ مُخۡتَلِفُوۡنَؕ ٣
78:3جس میں وہ اختلاف کر رہے ہیں
كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَۙ ٤
78:4ہرگز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
ثُمَّ كَلَّا سَيَعۡلَمُوۡنَ ٥
78:5پھر ہر گز ایسا نہیں عنقریب وہ جان لیں گے
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ مِهٰدًاۙ ٦
78:6کیا ہم نے زمین کو فرش نہیں بنایا
وَّالۡجِبَالَ اَوۡتَادًاۙ ٧
78:7اور پہاڑوں کو میخیں
وَّخَلَقۡنٰكُمۡ اَزۡوَاجًاۙ ٨
78:8اور ہم نے تمہیں جوڑے جوڑے پیدا کیا
وَّجَعَلۡنَا نَوۡمَكُمۡ سُبَاتًاۙ ٩
78:9اور تمہاری نیند کو راحت کا باعث بنایا
وَّجَعَلۡنَا الَّيۡلَ لِبَاسًاۙ ١٠
78:10اور رات کو پردہ پوش بنایا
وَّجَعَلۡنَا النَّهَارَ مَعَاشًا ١١
78:11اور دن کو روزی کمانے کے لیے بنایا
وَّبَنَيۡنَا فَوۡقَكُمۡ سَبۡعًا شِدَادًاۙ ١٢
78:12اور ہم نے تمہارے اوپر سات سخت (آسمان) بنائے
وَّ جَعَلۡنَا سِرَاجًا وَّهَّاجًاۙ ١٣
78:13اور ایک جگمگاتا ہوا چراغ بنایا
وَّاَنۡزَلۡنَا مِنَ الۡمُعۡصِرٰتِ مَآءً ثَجَّاجًاۙ ١٤
78:14اور ہم نے بادلوں سے زور کا پانی اتارا
لِّـنُخۡرِجَ بِهٖ حَبًّا وَّنَبَاتًاۙ ١٥
78:15تاکہ ہم اس سے اناج اور گھاس اگائیں
وَّجَنّٰتٍ اَلۡفَافًاؕ ١٦
78:16اور گھنے باغ اگائیں
اِنَّ يَوۡمَ الۡفَصۡلِ كَانَ مِيۡقَاتًاۙ ١٧
78:17بے شک فیصلہ کا دن معین ہو چکا ہے
يَّوۡمَ يُنۡفَخُ فِى الصُّوۡرِ فَتَاۡتُوۡنَ اَفۡوَاجًاۙ ١٨
78:18جس دن صور میں پھونکا جائے گا پھر تم گروہ درگروہ چلے آؤ گے
وَّفُتِحَتِ السَّمَآءُ فَكَانَتۡ اَبۡوَابًاۙ ١٩
78:19اور آسمان کھولا جائے گا تو (اس میں) دروازے ہوجائیں گے
وَّ سُيِّرَتِ الۡجِبَالُ فَكَانَتۡ سَرَابًاؕ ٢٠
78:20اور پہاڑ اڑائے جائیں گے توریت ہو جائیں گے
اِنَّ جَهَنَّمَ كَانَتۡ مِرۡصَادًاۙ ٢١
78:21بے شک دوزخ گھات میں لگی ہے
لِّلطّٰغِيۡنَ مَاٰبًاۙ ٢٢
78:22سرکشوں کے لیے ٹھکانہ ہے
لّٰبِثِيۡنَ فِيۡهَاۤ اَحۡقَابًاۚ ٢٣
78:23کہ وہ اس میں ہمیشہ پڑے رہیں گے
لَا يَذُوۡقُوۡنَ فِيۡهَا بَرۡدًا وَّلَا شَرَابًاۙ ٢٤
78:24نہ وہاں کسی ٹھنڈک کا مزہ چکھیں گے اور نہ کسی پینے کی چیز کا
اِلَّا حَمِيۡمًا وَّغَسَّاقًاۙ ٢٥
78:25مگر گرم پانی اور بہتی پیپ
جَزَآءً وِّفَاقًاؕ ٢٦
78:26پوراپورا بدلہ ملے گا
اِنَّهُمۡ كَانُوۡا لَا يَرۡجُوۡنَ حِسَابًاۙ ٢٧
78:27بے شک وہ حساب کی امید نہ رکھتے تھے













