Surah Al-Mursalat, Ayah 44 (77:44)
اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ٤٤
اردو ترجمہ (احمد علی)
بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیتے ہیں
Page 586
اَحۡيَآءً وَّاَمۡوَاتًاۙ ٢٦
77:26زندوں اور مردوں کو
وَّجَعَلۡنَا فِيۡهَا رَوَاسِىَ شٰمِخٰتٍ وَّ اَسۡقَيۡنٰكُمۡ مَّآءً فُرَاتًاؕ ٢٧
77:27اور ہم نے اس میں مضبوط اونچے اونچے پہاڑ رکھ دیئے اور ہم نے تمہیں میٹھا پانی پلایا
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٢٨
77:28اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى مَا كُنۡتُمۡ بِهٖ تُكَذِّبُوۡنَۚ ٢٩
77:29اس (دوزخ) کی طرف چلو جسے تم جھٹلایا کرتےتھے
اِنْطَلِقُوۡۤا اِلٰى ظِلٍّ ذِىۡ ثَلٰثِ شُعَبٍۙ ٣٠
77:30ایک سائبان کی طرف چلو جسکے تین حصے ہیں
لَّا ظَلِيۡلٍ وَّلَا يُغۡنِىۡ مِنَ اللَّهَبِؕ ٣١
77:31نہ وہ سایہ کرے اور نہ تپش سے بچائے
اِنَّهَا تَرۡمِىۡ بِشَرَرٍ كَالۡقَصۡرِۚ ٣٢
77:32بے شک وہ محل جیسے انگارے پھینکے گی
كَاَنَّهٗ جِمٰلَتٌ صُفۡرٌؕ ٣٣
77:33گویا کہ وہ زرد اونٹ ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٣٤
77:34اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
هٰذَا يَوۡمُ لَا يَنۡطِقُوۡنَۙ ٣٥
77:35یہ وہ دن ہے جس میں بات بھی نہ کر سکیں گے
وَلَا يُؤۡذَنُ لَهُمۡ فَيَـعۡتَذِرُوۡنَ ٣٦
77:36اور نہ انہیں عذر کرنے کی اجازت ہو گی
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٣٧
77:37اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
هٰذَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِۚ جَمَعۡنٰكُمۡ وَالۡاَوَّلِيۡنَ ٣٨
77:38یہ فیصلہ کا دن ہے ہم تمہیں اور پہلوں کو جمع کریں گے
فَاِنۡ كَانَ لَـكُمۡ كَيۡدٌ فَكِيۡدُوۡنِ ٣٩
77:39پس اگر تمہارے پاس کوئی تدبیر ہے تو مجھ پر کر دیکھو
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٤٠
77:40اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ ظِلٰلٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ٤١
77:41بے شک پرہیزگار ٹھنڈی چھاؤں اور چشموں میں ہوں گے
وَّفَوَاكِهَ مِمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ ٤٢
77:42اور میووں میں جو وہ چاہیں گے
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيْٓئًاۢ بِمَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَ ٤٣
77:43مزے سے کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے جو تم کرتے رہے
اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ٤٤
77:44بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیتے ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٤٥
77:45اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
كُلُوۡا وَتَمَتَّعُوۡا قَلِيۡلًا اِنَّكُمۡ مُّجۡرِمُوۡنَ ٤٦
77:46کھاؤ اور چند روز فائدہ اٹھاؤ بے شک تم مجرم ہو
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٤٧
77:47اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
وَاِذَا قِيۡلَ لَهُمُ ارۡكَعُوۡا لَا يَرۡكَعُوۡنَ ٤٨
77:48اورجب ان سے کہا جاتا تھا کہ رکوع کرو تورکوع نہ کرتے تھے
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٤٩
77:49اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
فَبِاَىِّ حَدِيۡثٍۢ بَعۡدَهٗ يُؤۡمِنُوۡنَ ٥٠
77:50پس اس کے بعد کس بات پر ایمان لائیں گے













