Surah Al-Mursalat, Ayah 3 (77:3)
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًاۙ ٣
اردو ترجمہ (احمد علی)
اوران ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں
Page 585
يُّدۡخِلُ مَنۡ يَّشَآءُ فِىۡ رَحۡمَتِهٖؕ وَالظّٰلِمِيۡنَ اَعَدَّ لَهُمۡ عَذَابًا اَلِيۡمًا ٣١
76:31جس کو چاہتا ہے اپنی رحمت میں داخل کرتا ہے اورظالموں کے لیے تو اس نے دردناک عذاب تیار کر رکھا ہے
وَالۡمُرۡسَلٰتِ عُرۡفًاۙ ١
77:1ان ہواؤں کی قسم ہے جو نفع پہنچانے کے لیے بھیجی جاتی ہیں
فَالۡعٰصِفٰتِ عَصۡفًاۙ ٢
77:2پھر ان ہواؤں کی جو تندی سے چلتی ہیں
وَّالنّٰشِرٰتِ نَشۡرًاۙ ٣
77:3اوران ہواؤں کی جو بادلوں کو اٹھا کر پھیلاتی ہیں
فَالۡفٰرِقٰتِ فَرۡقًاۙ ٤
77:4پھر ان ہواؤں کی جو بادلوں کو متفرق کر دیتی ہیں
فَالۡمُلۡقِيٰتِ ذِكۡرًاۙ ٥
77:5پھر ان ہواؤں کی جو (دل میں) الله کی یاد کا القا کرتی ہیں
عُذۡرًا اَوۡ نُذۡرًاۙ ٦
77:6الزام اتارنے یا ڈرانے کے لیے
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَوَاقِعٌؕ ٧
77:7جن کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے وہ ضرور ہونے والی ہے
فَاِذَا النُّجُوۡمُ طُمِسَتۡۙ ٨
77:8پس جب ستارے مٹا دیئے جائیں گے
وَاِذَا السَّمَآءُ فُرِجَتۡۙ ٩
77:9اورجب آسمان پھٹ جائیں گے
وَاِذَا الۡجِبَالُ نُسِفَتۡۙ ١٠
77:10اورجب پہاڑ اڑائے جائیں گے
وَاِذَا الرُّسُلُ اُقِّتَتۡؕ ١١
77:11اور جب رسول وقت معین پرجمع کیے جائیں گے
لِاَىِّ يَوۡمٍ اُجِّلَتۡؕ ١٢
77:12کس دن کے لیے تاخیر کی گئی تھی
لِيَوۡمِ الۡفَصۡلِۚ ١٣
77:13فیصلہ کے دن کے لیے
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا يَوۡمُ الۡفَصۡلِؕ ١٤
77:14اور آپکو کیا معلوم کہ فیصلہ کا دن کیا ہے
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ١٥
77:15اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
اَلَمۡ نُهۡلِكِ الۡاَوَّلِيۡنَؕ ١٦
77:16کیا ہم نے پہلوں کو ہلاک نہیں کر ڈالا
ثُمَّ نُتۡبِعُهُمُ الۡاٰخِرِيۡنَ ١٧
77:17پھر ہم ان کے پیچھے دوسروں کو چلائیں گے
كَذٰ لِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ ١٨
77:18مجرموں کے ساتھ ہم ایسا ہی برتاؤ کرتے ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ١٩
77:19اس دن جھٹلانے والوں کے لیے تباہی ہے
اَلَمۡ نَخۡلُقۡكُّمۡ مِّنۡ مَّآءٍ مَّهِيۡنٍۙ ٢٠
77:20کیا ہم نے تمہیں ایک ذلیل پانی سے نہیں پیدا کیا
فَجَعَلۡنٰهُ فِىۡ قَرَارٍ مَّكِيۡنٍۙ ٢١
77:21پھر ہم نے اس کو ایک محفوظ ٹھکانے میں رکھ دیا
اِلٰى قَدَرٍ مَّعۡلُوۡمٍۙ ٢٢
77:22ایک معین اندازے تک
فَقَدَرۡنَا ۖ فَنِعۡمَ الۡقٰدِرُوۡنَ ٢٣
77:23پھر ہم نے اندازہ لگایا تو ہم تو کیسے اچھے اندازہ لگانے والے ہیں
وَيۡلٌ يَّوۡمَٮِٕذٍ لِّلۡمُكَذِّبِيۡنَ ٢٤
77:24اس دن جھٹلانے والوں کے لیےتباہی ہے
اَلَمۡ نَجۡعَلِ الۡاَرۡضَ كِفَاتًاۙ ٢٥
77:25کیا ہم نے زمین کو جمع کرنے والی نہیں بنایا













