Surah Al-Muddaththir, Ayah 27 (74:27)
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ ٢٧
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور آپ کو کیا خبر کہ دوزخ کیا ہے
Page 579
يٰۤاَيُّهَا الۡمُدَّثِّرُۙ ١
74:1اے کپڑے میں لپٹنے والے
قُمۡ فَاَنۡذِرۡۙ ٢
74:2اٹھو پھر (کافروں کو) ڈراؤ
وَرَبَّكَ فَكَبِّرۡۙ ٣
74:3اور اپنے رب کی بڑائی بیان کرو
وَثِيَابَكَ فَطَهِّرۡۙ ٤
74:4اور اپنے کپڑے پاک رکھو
وَالرُّجۡزَ فَاهۡجُرۡۙ ٥
74:5اورمیل کچیل دور کرو
وَلَا تَمۡنُنۡ تَسۡتَكۡثِرُۙ ٦
74:6اوربدلہ پانے کی غرض سے احسان نہ کرو
وَ لِرَبِّكَ فَاصۡبِرۡؕ ٧
74:7اوراپنے رب کے لیے صبر کرو
فَاِذَا نُقِرَ فِى النَّاقُوۡرِۙ ٨
74:8پھر جب صور میں پھونکا جائے گا
فَذٰ لِكَ يَوۡمَٮِٕذٍ يَّوۡمٌ عَسِيۡرٌۙ ٩
74:9پس وہ اس دن بڑا کٹھن دن ہو گا
عَلَى الۡكٰفِرِيۡنَ غَيۡرُ يَسِيۡرٍ ١٠
74:10کافروں پر وہ آسان نہ ہو گا
ذَرۡنِىۡ وَمَنۡ خَلَقۡتُ وَحِيۡدًاۙ ١١
74:11مجھے اور اس کو چھوڑ دو کہ جس کو میں نے اکیلا پیدا کیا
وَّجَعَلۡتُ لَهٗ مَالًا مَّمۡدُوۡدًاۙ ١٢
74:12اوراس کوبڑھنے والا مال دیا
وَّبَنِيۡنَ شُهُوۡدًاۙ ١٣
74:13اور حاضر رہنے والے بیٹے دیئے
وَّمَهَّدۡتُّ لَهٗ تَمۡهِيۡدًاۙ ١٤
74:14اور اس کے لیے ہر طرح کا سامان تیار کر دیا
ثُمَّ يَطۡمَعُ اَنۡ اَزِيۡدَۙ ١٥
74:15پھر وہ طمع کرتا ہے کہ میں اور بڑھا دوں
كَلَّاؕ اِنَّهٗ كَانَ لِاٰيٰتِنَا عَنِيۡدًاؕ ١٦
74:16ہرگز نہیں بےشک وہ ہماری آیات کا سخت مخالف ہے
سَاُرۡهِقُهٗ صَعُوۡدًاؕ ١٧
74:17عنقریب میں اسے اونچی گھاٹی پر چڑھاؤں گا
اِنَّهٗ فَكَّرَ وَقَدَّرَۙ ١٨
74:18بے شک اس نے سوچا اور اندازہ لگایا
فَقُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ ١٩
74:19پھر اسے الله کی مار اس نے کیسا اندازہ لگایا
ثُمَّ قُتِلَ كَيۡفَ قَدَّرَۙ ٢٠
74:20پھر اسے الله کی مار اس نے کیسا اندازہ لگایا
ثُمَّ نَظَرَۙ ٢١
74:21پھر اس نے دیکھا
ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَۙ ٢٢
74:22پھر اس نے تیوری چڑھائی اور منہ بنایا
ثُمَّ اَدۡبَرَ وَاسۡتَكۡبَرَۙ ٢٣
74:23پھر پیٹھ پھیر لی اور تکبر کیا
فَقَالَ اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا سِحۡرٌ يُّؤۡثَرُۙ ٢٤
74:24پھر کہا یہ تو ایک جادو ہے جو چلا آتا ہے
اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا قَوۡلُ الۡبَشَرِؕ ٢٥
74:25یہ تو ہو نہ ہو آدمی کا کلام ہے
سَاُصۡلِيۡهِ سَقَرَ ٢٦
74:26عنقریب اس کو دوزخ میں ڈالوں گا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا سَقَرُؕ ٢٧
74:27اور آپ کو کیا خبر کہ دوزخ کیا ہے
لَا تُبۡقِىۡ وَ لَا تَذَرُۚ ٢٨
74:28نہ باقی رکھے اور نہ چھوڑے
لَـوَّاحَةٌ لِّلۡبَشَرِۖۚ ٢٩
74:29آدمی کو جھلس دے
عَلَيۡهَا تِسۡعَةَ عَشَرَؕ ٣٠
74:30اس پر انیس (فرشتے) مقرر ہیں













