Surah Al-Maarij, Ayah 15 (70:15)
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ ١٥
اردو ترجمہ (احمد علی)
ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے
Page 571
فَاصۡبِرۡ صَبۡرًا جَمِيۡلًا ٥
70:5آپ اچھی طرح سے صبر کیے رہیں
اِنَّهُمۡ يَرَوۡنَهٗ بَعِيۡدًاۙ ٦
70:6بے شک وہ اسے دور دیکھتے ہیں
وَّنَرٰٮهُ قَرِيۡبًاؕ ٧
70:7اور ہم اسے قریب دیکھتے ہیں
يَوۡمَ تَكُوۡنُ السَّمَآءُ كَالۡمُهۡلِۙ ٨
70:8جس دن آسمان پگھلے ہوئے تانبے کی مانند ہوگا
وَتَكُوۡنُ الۡجِبَالُ كَالۡعِهۡنِۙ ٩
70:9اور پہاڑ دھنی ہوئی رنگداراؤن کی طرح ہوں گے
وَلَا يَسۡـَٔـلُ حَمِيۡمٌ حَمِيۡمًاۖۚ ١٠
70:10اور کوئی دوست کسی دوست کو نہیں پوچھے گا
يُّبَصَّرُوۡنَهُمۡؕ يَوَدُّ الۡمُجۡرِمُ لَوۡ يَفۡتَدِىۡ مِنۡ عَذَابِ يَوۡمِٮِٕذٍۢ بِبَنِيۡهِۙ ١١
70:11وہ انہیں دکھائیں جائیں گے مجرم چاہے گا کہ کاش اس دن کے عذاب کے بدلے میں اپنے بیٹوں کو دے دے
وَ صَاحِبَتِهٖ وَاَخِيۡهِۙ ١٢
70:12اوراپنی بیوی اور اپنے بھائی کو
وَفَصِيۡلَتِهِ الَّتِىۡ تُــْٔوِيۡهِۙ ١٣
70:13اور اپنے اس کنبہ کو جو اسے پناہ دیتا تھا
وَمَنۡ فِى الۡاَرۡضِ جَمِيۡعًاۙ ثُمَّ يُنۡجِيۡهِۙ ١٤
70:14اوران سب کو جو زمین میں ہیں پھر اپنے آپ کو بچا لے
كَلَّا ؕ اِنَّهَا لَظٰىۙ ١٥
70:15ہرگز نہیں بے شک وہ تو ایک آگ ہے
نَزَّاعَةً لِّلشَّوٰى ۖۚ ١٦
70:16کھالوں کو اتارنے والی
تَدۡعُوۡا مَنۡ اَدۡبَرَ وَتَوَلّٰىۙ ١٧
70:17اس کو بلائے گی جس نے پیٹھ پھیری اورمنہ موڑا
وَجَمَعَ فَاَوۡعٰى ١٨
70:18اور مال جمع کیا اورگن گن کر رکھا
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ خُلِقَ هَلُوۡعًاۙ ١٩
70:19بے شک انسان کم ہمت پیدا ہوا ہے
اِذَا مَسَّهُ الشَّرُّ جَزُوۡعًاۙ ٢٠
70:20جب اسے تکلیف پہنچتی ہے تو چلا اٹھتا ہے
وَاِذَا مَسَّهُ الۡخَيۡرُ مَنُوۡعًاۙ ٢١
70:21اور جب اسے مال ملتا ہے تو بڑا بخیل ہے
اِلَّا الۡمُصَلِّيۡنَۙ ٢٢
70:22مگر وہ نمازی
الَّذِيۡنَ هُمۡ عَلٰى صَلَاتِهِمۡ دَآٮِٕمُوۡنَۙ ٢٣
70:23جو اپنی نماز پر ہمیشہ سے قائم ہیں
وَالَّذِيۡنَ فِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ مَّعۡلُوۡمٌۙ ٢٤
70:24اوروہ جن کے مالو ں میں حصہ معین ہے
لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِۙ ٢٥
70:25سائل اور غیر سائل کے لیے
وَالَّذِيۡنَ يُصَدِّقُوۡنَ بِيَوۡمِ الدِّيۡنِۙ ٢٦
70:26اوروہ جو قیامت کے دن کا یقین رکھتے ہیں
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ مِّنۡ عَذَابِ رَبِّهِمۡ مُّشۡفِقُوۡنَۚ ٢٧
70:27اور وہ جو اپنے رب کے عذاب سے ڈرنے والے ہیں
اِنَّ عَذَابَ رَبِّهِمۡ غَيۡرُ مَاۡمُوۡنٍ ٢٨
70:28بے شک ان کے رب کے عذاب کا خطرہ لگا ہوا ہے
وَالَّذِيۡنَ هُمۡ لِفُرُوۡجِهِمۡ حٰفِظُوۡنَۙ ٢٩
70:29اوروہ جو اپنی شرم گاہوں کی حفاظت کرتے ہیں
اِلَّا عَلٰٓى اَزۡوَاجِهِمۡ اَوۡ مَا مَلَـكَتۡ اَيۡمَانُهُمۡ فَاِنَّهُمۡ غَيۡرُ مَلُوۡمِيۡنَۚ ٣٠
70:30مگر اپنی بیویوں یا اپنی لونڈیوں سے سو بے شک انہیں کوئی ملامت نہیں
فَمَنِ ابۡتَغٰى وَرَآءَ ذٰ لِكَ فَاُولٰٓٮِٕكَ هُمُ الۡعٰدُوۡنَۚ ٣١
70:31پس جو کوئی اس کے سوا چاہے سو وہی لوگ حد سے بڑھنے والے ہیں













