Surah Al-Haaqqa, Ayah 21 (69:21)
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ ٢١
اردو ترجمہ (احمد علی)
سووہ دل پسند عیش میں ہو گا
Page 569
فَاِذَا نُفِخَ فِى الصُّوۡرِ نَفۡخَةٌ وَّاحِدَةٌۙ ١٣
69:13پھر جب صور میں پھونکا جائے گا ایک بار پھونکا جانا
وَحُمِلَتِ الۡاَرۡضُ وَ الۡجِبَالُ فَدُكَّتَا دَكَّةً وَّاحِدَةًۙ ١٤
69:14اور زمین اور پہاڑ اٹھائے جائیں گے پس وہ دونوں ریزہ ریزہ کر دیئے جائیں گے
فَيَوۡمَٮِٕذٍ وَّقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ ١٥
69:15پس اس دن قیامت ہو گی
وَانْشَقَّتِ السَّمَآءُ فَهِىَ يَوۡمَٮِٕذٍ وَّاهِيَةٌۙ ١٦
69:16اور آسمان پھٹ جائے گا اوروہ اس دن بودا ہوگا
وَّالۡمَلَكُ عَلٰٓى اَرۡجَآٮِٕهَاؕ وَيَحۡمِلُ عَرۡشَ رَبِّكَ فَوۡقَهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ ثَمٰنِيَةٌؕ ١٧
69:17اور اس کے کنارے پر فرشتے ہوں گے اور عرشِ الہیٰ کو اپنے اوپر اس دن آٹھ فرشتے اٹھائیں گے
يَوۡمَٮِٕذٍ تُعۡرَضُوۡنَ لَا تَخۡفٰى مِنۡكُمۡ خَافِيَةٌ ١٨
69:18اس دن تم پیش کیے جاؤ گے تمہارا کوئی راز مخفی نہ رہے گا
فَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِيَمِيۡنِهٖۙ فَيَقُوۡلُ هَآؤُمُ اقۡرَءُوۡا كِتٰبِيَهۡۚ ١٩
69:19جس کو اس کا اعمال نامہ اس کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا سو وہ کہے گا لو میرا اعمال نامہ پڑھو
اِنِّىۡ ظَنَنۡتُ اَنِّىۡ مُلٰقٍ حِسَابِيَهۡۚ ٢٠
69:20بے شک میں سمجھتا تھا کہ میں اپنا حساب دیکھوں گا
فَهُوَ فِىۡ عِيۡشَةٍ رَّاضِيَةٍۙ ٢١
69:21سووہ دل پسند عیش میں ہو گا
فِىۡ جَنَّةٍ عَالِيَةٍۙ ٢٢
69:22بلند بہشت میں
قُطُوۡفُهَا دَانِيَةٌ ٢٣
69:23جس کے میوے جھکے ہوں گے
كُلُوۡا وَاشۡرَبُوۡا هَنِيۡٓـــًٔاۢ بِمَاۤ اَسۡلَفۡتُمۡ فِى الۡاَيَّامِ الۡخَـالِيَةِ ٢٤
69:24کھاؤ اور پیئو ان کاموں کے بدلے میں جو تم نے گزشتہ دنوں میں آگے بھیجے تھے
وَاَمَّا مَنۡ اُوۡتِىَ كِتٰبَهٗ بِشِمَالِهٖࣙۙ فَيَقُوۡلُ يٰلَيۡتَنِىۡ لَمۡ اُوۡتَ كِتٰبِيَهۡۚ ٢٥
69:25اور جس کا اعمال نامہ اس کے بائیں ہاتھ میں دیا گیا تو کہے گا اے کاش میرا اعمال نامہ نہ ملتا
وَلَمۡ اَدۡرِ مَا حِسَابِيَهۡۚ ٢٦
69:26اور میں نہ جانتا کہ میرا حساب کیا ہے
يٰلَيۡتَهَا كَانَتِ الۡقَاضِيَةَۚ ٢٧
69:27کاش وہ (موت) خاتمہ کرنے والی ہوتی
مَاۤ اَغۡنٰى عَنِّىۡ مَالِيَهۡۚ ٢٨
69:28میرا مال میرے کچھ کام نہ آیا
هَلَكَ عَنِّىۡ سُلۡطٰنِيَهۡۚ ٢٩
69:29مجھ سے میری حکومت بھی جاتی رہی
خُذُوۡهُ فَغُلُّوۡهُۙ ٣٠
69:30اسے پکڑو اسے طوق پہنا دو
ثُمَّ الۡجَحِيۡمَ صَلُّوۡهُۙ ٣١
69:31پھر اسے دوزخ میں ڈال دو
ثُمَّ فِىۡ سِلۡسِلَةٍ ذَرۡعُهَا سَبۡعُوۡنَ ذِرَاعًا فَاسۡلُكُوۡهُؕ ٣٢
69:32پھر ایک زنجیر میں جس کا طول ستر گز ہے اسے جکڑ دو
اِنَّهٗ كَانَ لَا يُؤۡمِنُ بِاللّٰهِ الۡعَظِيۡمِۙ ٣٣
69:33بے شک وہ الله پر یقین نہیں رکھتا تھا جو عظمت والا ہے
وَلَا يَحُضُّ عَلٰى طَعَامِ الۡمِسۡكِيۡنِؕ ٣٤
69:34اور نہ وہ مسکین کے کھانا کھلانے کی رغبت دیتا تھا













