Surah Al-Waqia, Ayah 60 (56:60)
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ ٦٠
اردو ترجمہ (احمد علی)
ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں
Page 537
لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡ شَجَرٍ مِّنۡ زَقُّوۡمٍۙ ٥٢
56:52البتہ تھوہر کا درخت کھانا ہوگا
فَمٰلِــُٔوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَۚ ٥٣
56:53پھر اس سے پیٹ بھرنے ہوں گے
فَشٰرِبُوۡنَ عَلَيۡهِ مِنَ الۡحَمِيۡمِۚ ٥٤
56:54پھر اس پر کھولتا ہوا پانی پینا ہوگا
فَشٰرِبُوۡنَ شُرۡبَ الۡهِيۡمِؕ ٥٥
56:55پھر پینا ہو گا پیاسے اونٹوں کا سا پینا
هٰذَا نُزُلُهُمۡ يَوۡمَ الدِّيۡنِؕ ٥٦
56:56قیامت کے دن یہ ان کی مہمانی ہو گی
نَحۡنُ خَلَقۡنٰكُمۡ فَلَوۡلَا تُصَدِّقُوۡنَ ٥٧
56:57ہم نے ہی تمہیں پیدا کیا ہے پس کیوں تم تصدیق نہیں کرتے
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تُمۡنُوۡنَؕ ٥٨
56:58بھلا دیکھو (تو) (منی) جو تم ٹپکاتے ہو
ءَاَنۡتُمۡ تَخۡلُقُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡخٰلِقُوۡنَ ٥٩
56:59کیا تم اسے پیدا کرتے ہو یا ہم ہی پیدا کرنے والے ہیں
نَحۡنُ قَدَّرۡنَا بَيۡنَكُمُ الۡمَوۡتَ وَمَا نَحۡنُ بِمَسۡبُوۡقِيۡنَۙ ٦٠
56:60ہم نے ہی تمہارے درمیان موت مقرر کر دی ہے اور ہم عاجز نہیں ہیں
عَلٰٓى اَنۡ نُّبَدِّلَ اَمۡثَالَـكُمۡ وَنُـنۡشِئَكُمۡ فِىۡ مَا لَا تَعۡلَمُوۡنَ ٦١
56:61اس بات سے کہ ہم تم جیسے لوگ بدل لائیں اور تمہیں ایسی صورت میں بنا کھڑا کریں جو تم نہیں جانتے
وَلَـقَدۡ عَلِمۡتُمُ النَّشۡاَةَ الۡاُوۡلٰى فَلَوۡلَا تَذَكَّرُوۡنَ ٦٢
56:62اور تم پہلی پیدائش کو جان چکے ہو پھر کیوں تم غور نہیں کرتے
اَفَرَءَيۡتُمۡ مَّا تَحۡرُثُوۡنَؕ ٦٣
56:63بھلا دیکھو جو کچھ تم بوتے ہو
ءَاَنۡتُمۡ تَزۡرَعُوۡنَهٗۤ اَمۡ نَحۡنُ الزّٰرِعُوۡنَ ٦٤
56:64کیا تم اسے اگاتے ہو یا ہم اگانے والے ہیں
لَوۡ نَشَآءُ لَجَـعَلۡنٰهُ حُطَامًا فَظَلۡتُمۡ تَفَكَّهُوۡنَ ٦٥
56:65اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر دیں پھر تم تعجب کرتے رہ جاؤ
اِنَّا لَمُغۡرَمُوۡنَۙ ٦٦
56:66کہ بے شک ہم پر تو تاوان پڑ گیا
بَلۡ نَحۡنُ مَحۡرُوۡمُوۡنَ ٦٧
56:67بلکہ ہم بے نصیب ہو گئے
اَفَرَءَيۡتُمُ الۡمَآءَ الَّذِىۡ تَشۡرَبُوۡنَؕ ٦٨
56:68بھلا دیکھو تو سہی وہ پانی جو تم پیتے ہو
ءَاَنۡـتُمۡ اَنۡزَلۡـتُمُوۡهُ مِنَ الۡمُزۡنِ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡزِلُوۡنَ ٦٩
56:69کیا تم نے اسے بادل سے اتارا ہے یا ہم اتارنے والے ہیں
لَوۡ نَشَآءُ جَعَلۡنٰهُ اُجَاجًا فَلَوۡلَا تَشۡكُرُوۡنَ ٧٠
56:70اگر ہم چاہیں تو اسے کھاری کر دیں پس کیوں تم شکر نہیں کرتے
اَفَرَءَيۡتُمُ النَّارَ الَّتِىۡ تُوۡرُوۡنَؕ ٧١
56:71بھلا دیکھو تو سہی وہ آگ جو تم سلگاتے ہو
ءَاَنۡتُمۡ اَنۡشَاۡتُمۡ شَجَرَتَهَاۤ اَمۡ نَحۡنُ الۡمُنۡشِـُٔـوۡنَ ٧٢
56:72کیا تم نے اس کا درخت پیدا کیا ہے یا ہم پیدا کرنے والے ہیں
نَحۡنُ جَعَلۡنٰهَا تَذۡكِرَةً وَّمَتَاعًا لِّلۡمُقۡوِيۡنَۚ ٧٣
56:73ہم نے اسے یادگار اور مسافروں کے لیے فائدہ کی چیز بنا دیا ہے
فَسَبِّحۡ بِاسۡمِ رَبِّكَ الۡعَظِيۡمِ ٧٤
56:74پس اپنے رب کے نام کی تسبیح کر جو بڑا عظمت والا ہے
فَلَاۤ اُقۡسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوۡمِۙ ٧٥
56:75پھر میں تاروں کے ڈوبنے کی قسم کھاتا ہوں
وَاِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوۡ تَعۡلَمُوۡنَ عَظِيۡمٌۙ ٧٦
56:76اور بے شک اگر سمجھو تو یہ بڑی قسم ہے













