An Error Occured Click toReload Again

Surah Al-Waqia, Ayah 48 (56:48)

اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ ۝٤٨

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی

Page 536

يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ ۝١٧

56:17ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے

بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَࣙۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ ۝١٨

56:18آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا

لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ ۝١٩

56:19نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا

وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ ۝٢٠

56:20اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے

وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ ۝٢١

56:21اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو گا

وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ ۝٢٢

56:22اوربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں

كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِۚ ۝٢٣

56:23جیسے موتی کئی تہو ں میں رکھےہوئے ہوں

جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ۝٢٤

56:24بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے

لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًاۙ ۝٢٥

56:25وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے

اِلَّا قِيۡلًا سَلٰمًا سَلٰمًا ۝٢٦

56:26مگر سلام سلام کہنا

وَاَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡيَمِيۡنِؕ ۝٢٧

56:27اور داہنے والے کیسے اچھے ہوں گے داہنے والے

فِىۡ سِدۡرٍ مَّخۡضُوۡدٍۙ ۝٢٨

56:28وہ بے کانٹوں کی بیریوں میں ہوں گے

وَّطَلۡحٍ مَّنۡضُوۡدٍۙ ۝٢٩

56:29اور گتھے ہوئے کیلو ں میں

وَّظِلٍّ مَّمۡدُوۡدٍۙ ۝٣٠

56:30اورلمبے سایوں میں

وَّ مَآءٍ مَّسۡكُوۡبٍۙ ۝٣١

56:31اور پانی کی آبشاروں میں

وَّفَاكِهَةٍ كَثِيۡرَةٍۙ ۝٣٢

56:32اور باافراط میوں میں

لَّا مَقۡطُوۡعَةٍ وَّلَا مَمۡنُوۡعَةٍۙ ۝٣٣

56:33جونہ کبھی منقطع ہوں گے اور نہ ان میں روک ٹوک ہو گی

وَّ فُرُشٍ مَّرۡفُوۡعَةٍؕ ۝٣٤

56:34اور اونچے فرشوں میں

اِنَّاۤ اَنۡشَاۡنٰهُنَّ اِنۡشَآءًۙ ۝٣٥

56:35بے شک ہم نے انہیں (حوروں کو) ایک عجیب انداز سے پیدا کیا ہے

فَجَعَلۡنٰهُنَّ اَبۡكَارًاۙ ۝٣٦

56:36پس ہم نے انہیں کنواریاں بنا دیا ہے

عُرُبًا اَتۡرَابًاۙ ۝٣٧

56:37دل لبھانے والی ہم عمر بنایا ہے

لِّاَصۡحٰبِ الۡيَمِيۡنِؕ ۝٣٨

56:38داہنے والوں کے لیے

ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝٣٩

56:39بہت سے پہلوں میں سے ہوں گے

وَثُلَّةٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ ۝٤٠

56:40اور بہت سے پچھلوں میں سے

وَاَصۡحٰبُ الشِّمَالِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الشِّمَالِؕ ۝٤١

56:41اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے

فِىۡ سَمُوۡمٍ وَّحَمِيۡمٍۙ ۝٤٢

56:42وہ لووں اور کھولتے ہوئے پانی میں ہوں گے

وَّظِلٍّ مِّنۡ يَّحۡمُوۡمٍۙ ۝٤٣

56:43اور سیاہ دھوئیں کے سائے میں

لَّا بَارِدٍ وَّلَا كَرِيۡمٍ ۝٤٤

56:44جو نہ ٹھنڈا ہوگا اور نہ راحت بخش

اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُتۡرَفِيۡنَۚۖ ۝٤٥

56:45بے شک وہ اس سے پہلے خوش حال تھے

وَكَانُوۡا يُصِرُّوۡنَ عَلَى الۡحِنۡثِ الۡعَظِيۡمِۚ ۝٤٦

56:46اور بڑے گناہ (شرک) پر اصرار کیا کرتے تھے

وَكَانُوۡا يَقُوۡلُوۡنَࣙۙ اَٮِٕذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبۡعُوۡثُوۡنَۙ ۝٤٧

56:47اور کہا کرتے تھے کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر اٹھاے جائیں گے

اَوَاٰبَآؤُنَا الۡاَوَّلُوۡنَ ۝٤٨

56:48اور کیا ہمارے اگلے باپ دادا بھی

قُلۡ اِنَّ الۡاَوَّلِيۡنَ وَالۡاٰخِرِيۡنَۙ ۝٤٩

56:49کہہ دو بے شک پہلے بھی اور پچھلے بھی

لَمَجۡمُوۡعُوۡنَࣙۙ اِلٰى مِيۡقَاتِ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍ ۝٥٠

56:50ایک معین تاریخ کے وقت پر جمع کیے جاویں گے

ثُمَّ اِنَّكُمۡ اَيُّهَا الضَّآلُّوۡنَ الۡمُكَذِّبُوۡنَۙ ۝٥١

56:51پھر بے شک تمہیں اے گمراہو جھٹلانے والو

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app