Surah Al-Waqia, Ayah 3 (56:3)
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ ٣
اردو ترجمہ (احمد علی)
پست کرنے والی اور بلند کرنے والی
Page 535
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٦٧
55:67پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
فِيۡهِمَا فَاكِهَةٌ وَّنَخۡلٌ وَّرُمَّانٌۚ ٦٨
55:68ان دونوں میں میوے اور کھجوریں اور انار ہوں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ٦٩
55:69پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
فِيۡهِنَّ خَيۡرٰتٌ حِسَانٌۚ ٧٠
55:70ان میں نیک خوبصورت عورتیں ہوں گی
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ٧١
55:71پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
حُوۡرٌ مَّقۡصُوۡرٰتٌ فِى الۡخِيَامِۚ ٧٢
55:72وہ حوریں جو خیموں میں بند ہوں گی
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ٧٣
55:73پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ ٧٤
55:74نہ انہیں ان سےپہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ٧٥
55:75پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
مُتَّكِــِٕيۡنَ عَلٰى رَفۡرَفٍ خُضۡرٍ وَّعَبۡقَرِىٍّ حِسَانٍۚ ٧٦
55:76قالینوں پر تکیہ لگائے ہوئے ہوں گے جو سبز اور نہایت قیمتی نفیس ہوں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٧٧
55:77پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
تَبٰـرَكَ اسۡمُ رَبِّكَ ذِى الۡجَـلٰلِ وَالۡاِكۡرَامِ ٧٨
55:78آپ کے رب کا نام با برکت ہے جو بڑی شان اور عظمت والا ہے
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ ١
56:1جب واقع ہونے والی واقع ہو گی
لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ ٢
56:2جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ ٣
56:3پست کرنے والی اور بلند کرنے والی
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّاۙ ٤
56:4جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّاۙ ٥
56:5اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے
فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّاۙ ٦
56:6سو و ہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةًؕ ٧
56:7اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی
فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِؕ ٨
56:8پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ ٩
56:9اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے
وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚۙ ١٠
56:10اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَۚ ١١
56:11وہ الله کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ ١٢
56:12نعمت کے باغات ہوں گے
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ١٣
56:13پہلوں میں سے بہت سے
وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ ١٤
56:14اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے
عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ ١٥
56:15تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے
مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ ١٦
56:16آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئےبیٹھے ہوں گے













