Surah Al-Waqia (الواقِعَة)
Surah Al-Waqia (الواقِعَة, “The Inevitable Event”) is chapter 56 of the Quran, a Meccan surah with 96 ayat in Juz 27. Read online with translation and audio.
Ayat 1–25
اِذَا وَقَعَتِ الۡوَاقِعَةُۙ ١
56:1جب واقع ہونے والی واقع ہو گی
لَيۡسَ لِـوَقۡعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ ٢
56:2جس کے واقع ہونے میں کچھ بھی جھوٹ نہیں
خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ ٣
56:3پست کرنے والی اور بلند کرنے والی
اِذَا رُجَّتِ الۡاَرۡضُ رَجًّاۙ ٤
56:4جب کہ زمین بڑے زور سے ہلائی جائے گی
وَّبُسَّتِ الۡجِبَالُ بَسًّاۙ ٥
56:5اور پہاڑ ٹکڑے ٹکڑے ہو کر چورا ہو جائیں گے
فَكَانَتۡ هَبَآءً مُّنۡۢبَـثًّاۙ ٦
56:6سو و ہ غبار ہو کر اڑتے پھریں گے
وَّكُنۡـتُمۡ اَزۡوَاجًا ثَلٰـثَـةًؕ ٧
56:7اور (اس وقت) تمہاری تین جماعتیں ہو جائیں گی
فَاَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَيۡمَنَةِؕ ٨
56:8پھر داہنے والے کیا خوب ہی ہیں داہنے والے
وَاَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِࣙۙ مَاۤ اَصۡحٰبُ الۡمَشۡـَٔـمَةِؕ ٩
56:9اوربائیں والے کیسے برے ہیں بائیں والے
وَالسّٰبِقُوۡنَ السّٰبِقُوۡنَۚۙ ١٠
56:10اور سب سے اول ایمان لانے والے سب سے اول داخل ہونے والے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ الۡمُقَرَّبُوۡنَۚ ١١
56:11وہ الله کے ساتھ خاص قرب رکھنے والے ہیں
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِ ١٢
56:12نعمت کے باغات ہوں گے
ثُلَّةٌ مِّنَ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ١٣
56:13پہلوں میں سے بہت سے
وَقَلِيۡلٌ مِّنَ الۡاٰخِرِيۡنَؕ ١٤
56:14اور پچھلوں میں سے تھوڑے سے
عَلٰى سُرُرٍ مَّوۡضُوۡنَةٍۙ ١٥
56:15تختوں پر جو جڑاؤ ہوں گے
مُّتَّكِـــِٕيۡنَ عَلَيۡهَا مُتَقٰبِلِيۡنَ ١٦
56:16آمنے سامنے تکیہ لگائے ہوئےبیٹھے ہوں گے
يَطُوۡفُ عَلَيۡهِمۡ وِلۡدَانٌ مُّخَلَّدُوۡنَۙ ١٧
56:17ان کے پاس ایسے لڑکے جو ہمیشہ لڑکے ہی رہیں گے آمد و رفت کیا کریں گے
بِاَكۡوَابٍ وَّاَبَارِيۡقَࣙۙ وَكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۙ ١٨
56:18آبخورے اور آفتابے اور ایسا جام شراب لے کر جو بہتی ہوئی شراب سے بھرا جائے گا
لَّا يُصَدَّعُوۡنَ عَنۡهَا وَلَا يُنۡزِفُوۡنَۙ ١٩
56:19نہ اس سے ان کو دردِ سر ہوگا اور نہ اس سے عقل میں فتور آئے گا
وَفَاكِهَةٍ مِّمَّا يَتَخَيَّرُوۡنَۙ ٢٠
56:20اور میوے جنہیں وہ پسند کریں گے
وَلَحۡمِ طَيۡرٍ مِّمَّا يَشۡتَهُوۡنَؕ ٢١
56:21اور پرندوں کا گوشت جو ان کو مرغوب ہو گا
وَحُوۡرٌ عِيۡنٌۙ ٢٢
56:22اوربڑی بڑی آنکھوں والی حوریں
كَاَمۡثَالِ اللُّـؤۡلُـوٴِالۡمَكۡنُوۡنِۚ ٢٣
56:23جیسے موتی کئی تہو ں میں رکھےہوئے ہوں
جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَ ٢٤
56:24بدلے اس کے جو وہ کیا کرتے تھے
لَا يَسۡمَعُوۡنَ فِيۡهَا لَغۡوًا وَّلَا تَاۡثِيۡمًاۙ ٢٥
56:25وہ وہاں کوئی لغو اور گناہ کی بات نہیں سنیں گے













