Surah Ar-Rahman, Ayah 58 (55:58)
كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُۚ ٥٨
اردو ترجمہ (احمد علی)
گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں
Page 534
فَيَوۡمَٮِٕذٍ لَّا يُسۡـَٔـلُ عَنۡ ذَنۡۢبِهٖۤ اِنۡسٌ وَّلَا جَآنٌّۚ ٣٩
55:39پس اس دن اپنے گناہ کی بات نہ کوئی انسان اور نہ کوئی جن پوچھا جائے گا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٤٠
55:40پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
يُعۡرَفُ الۡمُجۡرِمُوۡنَ بِسِيۡمٰهُمۡ فَيُؤۡخَذُ بِالنَّوَاصِىۡ وَ الۡاَقۡدَامِۚ ٤١
55:41مجرم اپنے چہرے کے نشان سے پہچانے جائیں گے پس پیشانی کے بالوں اور پاؤں سے پکڑے جائیں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٤٢
55:42پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
هٰذِهٖ جَهَنَّمُ الَّتِىۡ يُكَذِّبُ بِهَا الۡمُجۡرِمُوۡنَۘ ٤٣
55:43یہی وہ دوزخ ہے جسے مجرم جھٹلاتے تھے
يَطُوۡفُوۡنَ بَيۡنَهَا وَبَيۡنَ حَمِيۡمٍ اٰنٍۚ ٤٤
55:44گناہ گار جہنم میں اور کھولتے ہوئے پانی میں تڑپتے پھریں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٤٥
55:45پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
وَلِمَنۡ خَافَ مَقَامَ رَبِّهٖ جَنَّتٰنِۚ ٤٦
55:46اوراس کے لیے جو اپنے رب کے سامنے کھڑا ہونے سے ڈرتا ہے دو باغ ہوں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ ٤٧
55:47پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
ذَوَاتَاۤ اَفۡنَانٍۚ ٤٨
55:48جن میں بہت سی شاخیں ہوں گی
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٤٩
55:49پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ تَجۡرِيٰنِۚ ٥٠
55:50ان دونوں میں دو چشمے جاری ہوں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٥١
55:51پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
فِيۡهِمَا مِنۡ كُلِّ فَاكِهَةٍ زَوۡجٰنِۚ ٥٢
55:52ان دونوں میں ہر میوہ کی دو قسمیں ہوں گی
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٥٣
55:53پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
مُتَّكِـــِٕيۡنَ عَلٰى فُرُشٍۢ بَطَآٮِٕنُهَا مِنۡ اِسۡتَبۡرَقٍؕ وَجَنَا الۡجَـنَّتَيۡنِ دَانٍۚ ٥٤
55:54ایسے فرشو ں پر تکیہ لگائے بیٹھے ہوں گے کہ جن کا استر مخملی ہوگا اور دونوں باغوں کا میوہ جھک رہا ہوگا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٥٥
55:55پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
فِيۡهِنَّ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِۙ لَمۡ يَطۡمِثۡهُنَّ اِنۡسٌ قَبۡلَهُمۡ وَلَا جَآنٌّۚ ٥٦
55:56ان میں نیچی نگاہوں والی عورتیں ہوں گی نہ تو انہیں ان سے پہلے کسی انسان نے اور نہ کسی جن نے چھوا ہوگا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ٥٧
55:57پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
كَاَنَّهُنَّ الۡيَاقُوۡتُ وَالۡمَرۡجَانُۚ ٥٨
55:58گویا کہ وہ یاقوت اور مونگا ہیں
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٥٩
55:59پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
هَلۡ جَزَآءُ الْاِحۡسَانِ اِلَّا الۡاِحۡسَانُۚ ٦٠
55:60نیکی کا بدلہ نیکی کے سوا اور کیا ہے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٦١
55:61پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
وَمِنۡ دُوۡنِهِمَا جَنَّتٰنِۚ ٦٢
55:62اور ان دو کے علاوہ اور دو باغ ہوں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۙ ٦٣
55:63پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
مُدۡهَآمَّتٰنِۚ ٦٤
55:64وہ دونوں بہت ہی سبز ہوں گے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِۚ ٦٥
55:65پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
فِيۡهِمَا عَيۡنٰنِ نَضَّاخَتٰنِۚ ٦٦
55:66ان دونوں میں دو چشمے ابلتےہوئے ہوں گے













