Surah Ar-Rahman (الرَّحمٰن)
Surah Ar-Rahman (الرَّحمٰن, “The Most Merciful”) is chapter 55 of the Quran, a Medinan surah with 78 ayat in Juz 27. Read online with translation and audio.
Ayat 1–25
اَلرَّحۡمٰنُۙ ١
55:1رحمنٰ ہی نے
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ ٢
55:2قرآن سکھایا
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ ٣
55:3اس نے انسان کو پیدا کیا
عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ ٤
55:4اسے بولنا سکھایا
اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ ٥
55:5سورج اور چاند ایک حساب سے چل رہے ہیں
وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ ٦
55:6اوربیلیں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ ٧
55:7اور آسمان کو اسی نے بلند کر دیا اور ترازو قائم کی
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ ٨
55:8تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ ٩
55:9اور انصاف سے تولو اور تول نہ گھٹاؤ
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ ١٠
55:10اور اس نے خلقت کے لیے زمین کو بچھا دیا
فِيۡهَا فَاكِهَةٌۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِۖ ١١
55:11اس میں میوے اور غلافوں والی کھجوریں ہیں
وَالۡحَبُّ ذُوالۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُۚ ١٢
55:12اور بھوسے دار اناج اور پھول خوشبو دار ہیں
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ١٣
55:13پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَ مِنۡ صَلۡصَالٍ كَالۡفَخَّارِۙ ١٤
55:14اس نے انسان کو ٹھیکری کی طرح بجتی ہوئی مٹی سے پیدا کیا
وَخَلَقَ الۡجَآنَّ مِنۡ مَّارِجٍ مِّنۡ نَّارٍۚ ١٥
55:15اور اس نے جنوں کو آگ کے شعلے سے پیدا کیا
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ١٦
55:16پھر تم (اے جن و انس) اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
رَبُّ الۡمَشۡرِقَيۡنِ وَ رَبُّ الۡمَغۡرِبَيۡنِۚ ١٧
55:17وہ دونوں مشرقوں اور مغربوں کا مالک ہے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ١٨
55:18پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
مَرَجَ الۡبَحۡرَيۡنِ يَلۡتَقِيٰنِۙ ١٩
55:19اس نے دو سمندر ملا دیئے جو باہم ملتے ہیں
بَيۡنَهُمَا بَرۡزَخٌ لَّا يَبۡغِيٰنِۚ ٢٠
55:20ان دونوں میں پردہ ہے کہ وہ حد سے تجاوز نہیں کرسکتے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢١
55:21پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
يَخۡرُجُ مِنۡهُمَا اللُّـؤۡلُـؤُ وَالۡمَرۡجَانُۚ ٢٢
55:22ان دونوں میں سے موتی اور مونگا نکلتا ہے
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢٣
55:23پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے
وَلَهُ الۡجَوَارِ الۡمُنۡشَئٰتُ فِى الۡبَحۡرِ كَالۡاَعۡلَامِۚ ٢٤
55:24اور سمند ر میں پہا ڑوں جیسے کھڑے ہوئے جہاز اسی کے ہیں
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ٢٥
55:25پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے













