Surah Al-Qamar, Ayah 47 (54:47)
اِنَّ الۡمُجۡرِمِيۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍۘ ٤٧
اردو ترجمہ (احمد علی)
بے شک مجرم گمراہی اور جنون میں ہیں
Page 532
سَيُهۡزَمُ الۡجَمۡعُ وَيُوَلُّوۡنَ الدُّبُرَ ٤٥
54:45عنقریب یہ جماعت بھی شکست کھائے گی اور پیٹھ پھیر کر بھاگیں گے
بَلِ السَّاعَةُ مَوۡعِدُهُمۡ وَالسَّاعَةُ اَدۡهٰى وَاَمَرُّ ٤٦
54:46بلکہ قیامت ان کے وعدے کا وقت ہے اور قیامت زیادہ دہشت ناک اور تلخ تر ہے
اِنَّ الۡمُجۡرِمِيۡنَ فِىۡ ضَلٰلٍ وَّسُعُرٍۘ ٤٧
54:47بے شک مجرم گمراہی اور جنون میں ہیں
يَوۡمَ يُسۡحَبُوۡنَ فِى النَّارِ عَلٰى وُجُوۡهِهِمۡؕ ذُوۡقُوۡا مَسَّ سَقَرَ ٤٨
54:48جس دن اپنے منہ کے بل دوزخ میں گھسیٹے جائیں گے (کہا جائے گا) آگ لگنے کا مزہ چکھو
اِنَّا كُلَّ شَىۡءٍ خَلَقۡنٰهُ بِقَدَرٍ ٤٩
54:49بے شک ہم نے ہر چیز اندازے سے بنائی ہے
وَمَاۤ اَمۡرُنَاۤ اِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمۡحٍۢ بِالۡبَصَرِ ٥٠
54:50اور ہمارا حکم تو ایک ہی بات ہوتی ہے جیسا کہ پلک جھپکنا
وَلَقَدۡ اَهۡلَـكۡنَاۤ اَشۡيَاعَكُمۡ فَهَلۡ مِنۡ مُّدَّكِرٍ ٥١
54:51اور البتہ ہم تمہارے جیسوں کو غارت کر چکے ہیں پھر کیا کوئی سمجھنے والا ہے
وَكُلُّ شَىۡءٍ فَعَلُوۡهُ فِى الزُّبُرِ ٥٢
54:52اور پھر جو کچھ بھی انہوں نے کیا ہے وہ اعمال ناموں میں موجود ہے
وَ كُلُّ صَغِيۡرٍ وَّكَبِيۡرٍ مُّسۡتَطَرٌ ٥٣
54:53اور ہر چھوٹا اور بڑا کام لکھا ہوا ہے
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّنَهَرٍۙ ٥٤
54:54بے شک پرہیزگار باغوں اور نہروں میں ہوں گے
فِىۡ مَقۡعَدِ صِدۡقٍ عِنۡدَ مَلِيۡكٍ مُّقۡتَدِرٍ ٥٥
54:55عزت کے مقام میں قادر مطلق بادشاہ کے حضور میں
اَلرَّحۡمٰنُۙ ١
55:1رحمنٰ ہی نے
عَلَّمَ الۡقُرۡاٰنَؕ ٢
55:2قرآن سکھایا
خَلَقَ الۡاِنۡسَانَۙ ٣
55:3اس نے انسان کو پیدا کیا
عَلَّمَهُ الۡبَيَانَ ٤
55:4اسے بولنا سکھایا
اَلشَّمۡسُ وَالۡقَمَرُ بِحُسۡبَانٍ ٥
55:5سورج اور چاند ایک حساب سے چل رہے ہیں
وَّالنَّجۡمُ وَالشَّجَرُ يَسۡجُدٰنِ ٦
55:6اوربیلیں اور درخت سجدہ کر رہے ہیں
وَالسَّمَآءَ رَفَعَهَا وَوَضَعَ الۡمِيۡزَانَۙ ٧
55:7اور آسمان کو اسی نے بلند کر دیا اور ترازو قائم کی
اَلَّا تَطۡغَوۡا فِى الۡمِيۡزَانِ ٨
55:8تاکہ تم تولنے میں زیادتی نہ کرو
وَاَقِيۡمُوا الۡوَزۡنَ بِالۡقِسۡطِ وَلَا تُخۡسِرُوا الۡمِيۡزَانَ ٩
55:9اور انصاف سے تولو اور تول نہ گھٹاؤ
وَالۡاَرۡضَ وَضَعَهَا لِلۡاَنَامِۙ ١٠
55:10اور اس نے خلقت کے لیے زمین کو بچھا دیا
فِيۡهَا فَاكِهَةٌۙ وَّالنَّخۡلُ ذَاتُ الۡاَكۡمَامِۖ ١١
55:11اس میں میوے اور غلافوں والی کھجوریں ہیں
وَالۡحَبُّ ذُوالۡعَصۡفِ وَالرَّيۡحَانُۚ ١٢
55:12اور بھوسے دار اناج اور پھول خوشبو دار ہیں
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكُمَا تُكَذِّبٰنِ ١٣
55:13پھر تم اپنے رب کی کس کس نعمت کو جھٹلاؤ گے













