An Error Occured Click toReload Again

Surah An-Najm, Ayah 60 (53:60)

وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ ۝٦٠

اردو ترجمہ (احمد علی)

اور ہنستے ہو اور روتے نہیں

Page 529

وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى ۝٤٠

53:40اور یہ کہ اس کی کوشش جلد دیکھی جائے گی

ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ ۝٤١

53:41پھر اسے پورا بدلہ دیا جائے گا

وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ ۝٤٢

53:42اوریہ کہ سب کو آپ کے رب ہی کی طرف پہنچتا ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ ۝٤٣

53:43اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اوررلاتا ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَاۙ ۝٤٤

53:44اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور زندہ کرتا ہے

وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ ۝٤٥

53:45اور یہ کہ اسی نے جوڑا نر اور مادہ کا پیدا کیا ہے

مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى ۝٤٦

53:46ایک بوند سے جب کہ وہ ٹپکائی جائے

وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ ۝٤٧

53:47اور یہ کہ دوسری بارزندہ کر کے اٹھانا اسی کے ذمہ ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ ۝٤٨

53:48اور یہ کہ وہی غنی اور سرمایہ دار کرتا ہے

وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ ۝٤٩

53:49اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے

وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَࣙا الۡأُوْلٰىۙ ۝٥٠

53:50اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا تھا

وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ ۝٥١

53:51اور ثمود کو پس اسے باقی نہ چھوڑا

وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ ۝٥٢

53:52اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ زیادہ ظالم اور زيادہ سرکش تھے

وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ ۝٥٣

53:53اور الٹی بستی کو اس نے دے ٹپکا

فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰىۚ ۝٥٤

53:54پس اس پر وہ (تباہی) چھا گئی جوچھا گئی

فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى ۝٥٥

53:55پس اپنے رب کی کون کون سی نعمت میں تو شک کرے گا

هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى ۝٥٦

53:56یہ بھی ایک ڈرانے والا ہے پہلے ڈرانے والوں میں سے

اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُۚ ۝٥٧

53:57آنے والی قریب آ پہنچی

لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ ۝٥٨

53:58سوائے الله کے اسے کوئی ہٹانے والا نہیں

اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ ۝٥٩

53:59پس کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو

وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ ۝٦٠

53:60اور ہنستے ہو اور روتے نہیں

وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ۝٦١

53:61اور تم کھیل رہے ہو

فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا۩ ۝٦٢

53:62پس الله کے آگے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو

اِقۡتَـرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الۡقَمَرُ ۝١

54:1قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا

وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ ۝٢

54:2اور اگر وہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیں اور کہیں یہ تو ہمیشہ سے چلا آتا جادو ہے

وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ ۝٣

54:3اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر بات کے لیے ایک وقت مقرر ہے

Quran Majeed for Web