Surah An-Najm, Ayah 43 (53:43)
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ ٤٣
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اوررلاتا ہے
Page 529
وَاَنَّ سَعۡيَهٗ سَوۡفَ يُرٰى ٤٠
53:40اور یہ کہ اس کی کوشش جلد دیکھی جائے گی
ثُمَّ يُجۡزٰٮهُ الۡجَزَآءَ الۡاَوۡفٰىۙ ٤١
53:41پھر اسے پورا بدلہ دیا جائے گا
وَاَنَّ اِلٰى رَبِّكَ الۡمُنۡتَهٰىۙ ٤٢
53:42اوریہ کہ سب کو آپ کے رب ہی کی طرف پہنچتا ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَضۡحَكَ وَاَبۡكٰىۙ ٤٣
53:43اور یہ کہ وہی ہنساتا ہے اوررلاتا ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَمَاتَ وَ اَحۡيَاۙ ٤٤
53:44اور یہ کہ وہی مارتا ہے اور زندہ کرتا ہے
وَاَنَّهٗ خَلَقَ الزَّوۡجَيۡنِ الذَّكَرَ وَالۡاُنۡثٰىۙ ٤٥
53:45اور یہ کہ اسی نے جوڑا نر اور مادہ کا پیدا کیا ہے
مِنۡ نُّطۡفَةٍ اِذَا تُمۡنٰى ٤٦
53:46ایک بوند سے جب کہ وہ ٹپکائی جائے
وَاَنَّ عَلَيۡهِ النَّشۡاَةَ الۡاُخۡرٰىۙ ٤٧
53:47اور یہ کہ دوسری بارزندہ کر کے اٹھانا اسی کے ذمہ ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ اَغۡنٰى وَ اَقۡنٰىۙ ٤٨
53:48اور یہ کہ وہی غنی اور سرمایہ دار کرتا ہے
وَاَنَّهٗ هُوَ رَبُّ الشِّعۡرٰىۙ ٤٩
53:49اور یہ کہ وہی شعریٰ کا رب ہے
وَاَنَّهٗۤ اَهۡلَكَ عَادَࣙا الۡأُوْلٰىۙ ٥٠
53:50اور یہ کہ اسی نے عاد اولیٰ کو ہلاک کیا تھا
وَثَمُوۡدَا۟ فَمَاۤ اَبۡقٰىۙ ٥١
53:51اور ثمود کو پس اسے باقی نہ چھوڑا
وَقَوۡمَ نُوۡحٍ مِّنۡ قَبۡلُؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا هُمۡ اَظۡلَمَ وَاَطۡغٰىؕ ٥٢
53:52اور اس سے پہلے نوح کی قوم کو بے شک وہ زیادہ ظالم اور زيادہ سرکش تھے
وَالۡمُؤۡتَفِكَةَ اَهۡوٰىۙ ٥٣
53:53اور الٹی بستی کو اس نے دے ٹپکا
فَغَشّٰٮهَا مَا غَشّٰىۚ ٥٤
53:54پس اس پر وہ (تباہی) چھا گئی جوچھا گئی
فَبِاَىِّ اٰلَاۤءِ رَبِّكَ تَتَمَارٰى ٥٥
53:55پس اپنے رب کی کون کون سی نعمت میں تو شک کرے گا
هٰذَا نَذِيۡرٌ مِّنَ النُّذُرِ الۡاُوۡلٰٓى ٥٦
53:56یہ بھی ایک ڈرانے والا ہے پہلے ڈرانے والوں میں سے
اَزِفَتِ الۡاٰزِفَةُۚ ٥٧
53:57آنے والی قریب آ پہنچی
لَيۡسَ لَهَا مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِ كَاشِفَةٌؕ ٥٨
53:58سوائے الله کے اسے کوئی ہٹانے والا نہیں
اَفَمِنۡ هٰذَا الۡحَدِيۡثِ تَعۡجَبُوۡنَۙ ٥٩
53:59پس کیا اس بات سے تم تعجب کرتے ہو
وَتَضۡحَكُوۡنَ وَلَا تَبۡكُوۡنَۙ ٦٠
53:60اور ہنستے ہو اور روتے نہیں
وَاَنۡتُمۡ سٰمِدُوۡنَ ٦١
53:61اور تم کھیل رہے ہو
فَاسۡجُدُوۡا لِلّٰهِ وَاعۡبُدُوۡا۩ ٦٢
53:62پس الله کے آگے سجدہ کرو اور اس کی عبادت کرو
اِقۡتَـرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الۡقَمَرُ ١
54:1قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا
وَاِنۡ يَّرَوۡا اٰيَةً يُّعۡرِضُوۡا وَيَقُوۡلُوۡا سِحۡرٌ مُّسۡتَمِرٌّ ٢
54:2اور اگر وہ کوئی معجزہ دیکھ لیں تو اس سے منہ موڑ لیں اور کہیں یہ تو ہمیشہ سے چلا آتا جادو ہے
وَكَذَّبُوۡا وَاتَّبَعُوۡۤا اَهۡوَآءَهُمۡ وَكُلُّ اَمۡرٍ مُّسۡتَقِرٌّ ٣
54:3اور انہوں نے جھٹلایا اور اپنی خواہشوں کی پیروی کی اور ہر بات کے لیے ایک وقت مقرر ہے













