An Error Occured Click toReload Again

Surah An-Najm, Ayah 2 (53:2)

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰىۚ ۝٢

اردو ترجمہ (احمد علی)

تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اورنہ بہکا ہے

Page 527

وَالنَّجۡمِ اِذَا هَوٰىۙ ۝١

53:1ستارے کی قسم ہے جب وہ ڈوبنے لگے

مَا ضَلَّ صَاحِبُكُمۡ وَمَا غَوٰىۚ ۝٢

53:2تمہارا رفیق نہ گمراہ ہوا ہے اورنہ بہکا ہے

وَمَا يَنۡطِقُ عَنِ الۡهَوٰىؕ ۝٣

53:3اور نہ وہ اپنی خواہش سے کچھ کہتا ہے

اِنۡ هُوَ اِلَّا وَحۡىٌ يُّوۡحٰىۙ ۝٤

53:4یہ تو وحی ہے جو اس پر آتی ہے

عَلَّمَهٗ شَدِيۡدُ الۡقُوٰىۙ ۝٥

53:5بڑے طاقتور (جبرائیل) نے اسے سکھایا ہے

ذُوۡ مِرَّةٍؕ فَاسۡتَوٰىۙ ۝٦

53:6جو بڑا زور آور ہے پس وہ قائم ہوا (اصلی صورت میں)

وَهُوَ بِالۡاُفُقِ الۡاَعۡلٰىؕ ۝٧

53:7اور وہ (آسمان کے) اونچے کنارے پر تھا

ثُمَّ دَنَا فَتَدَلّٰىۙ ۝٨

53:8پھر نزدیک ہوا پھر اور بھی قریب ہوا

فَكَانَ قَابَ قَوۡسَيۡنِ اَوۡ اَدۡنٰىۚ ۝٩

53:9پھر فاصلہ دو کمان کے برابر تھا یا اس سے بھی کم

فَاَوۡحٰۤى اِلٰى عَبۡدِهٖ مَاۤ اَوۡحٰىؕ ۝١٠

53:10پھر اس نے الله کےبندے کے دل میں القا کیا جو کچھ القا کیا دل نے

مَا كَذَبَ الۡفُؤَادُ مَا رَاٰى ۝١١

53:11جھوٹ نہیں کہا تھا جو دیکھا تھا

اَفَتُمٰرُوۡنَهٗ عَلٰى مَا يَرٰى ۝١٢

53:12پھر جو کچھ اس نے دیکھا تم اس میں جھگڑتے ہو

وَلَقَدۡ رَاٰهُ نَزۡلَةً اُخۡرٰىۙ ۝١٣

53:13اور اس نے اس کو ایک بار اور بھی دیکھا ہے

عِنۡدَ سِدۡرَةِ الۡمُنۡتَهٰى ۝١٤

53:14سدرة المنتہیٰ کے پاس

عِنۡدَهَا جَنَّةُ الۡمَاۡوٰىؕ ۝١٥

53:15جس کے پاس جنت الماویٰ ہے

اِذۡ يَغۡشَى السِّدۡرَةَ مَا يَغۡشٰىۙ ۝١٦

53:16جب کہ اس سدرة پر چھا رہا تھا جو چھا رہا تھا (یعنی نور)

مَا زَاغَ الۡبَصَرُ وَمَا طَغٰى ۝١٧

53:17نہ تو نظر بہکی نہ حد سے بڑھی

لَقَدۡ رَاٰى مِنۡ اٰيٰتِ رَبِّهِ الۡكُبۡرٰى ۝١٨

53:18بے شک اس نے اپنے رب کی بڑی بڑی نشانیاں دیکھیں

اَفَرَءَيۡتُمُ اللّٰتَ وَالۡعُزّٰىۙ ۝١٩

53:19پھر کیا تم نے لات اور عزیٰ کو بھی دیکھاہے

وَمَنٰوةَ الثَّالِثَةَ الۡاُخۡرٰى ۝٢٠

53:20اور تیسرے منات گھٹیا کو ( دیکھا ہے)

اَلَـكُمُ الذَّكَرُ وَلَهُ الۡاُنۡثٰى ۝٢١

53:21کیا تمہارے لیے بیٹے اور اس کے لیے بیٹیاں ہیں

تِلۡكَ اِذًا قِسۡمَةٌ ضِيۡزٰى ۝٢٢

53:22تب تو یہ بہت ہی بری تقسیم ہے

اِنۡ هِىَ اِلَّاۤ اَسۡمَآءٌ سَمَّيۡتُمُوۡهَاۤ اَنۡتُمۡ وَاٰبَآؤُكُمۡ مَّاۤ اَنۡزَلَ اللّٰهُ بِهَا مِنۡ سُلۡطٰنٍؕ اِنۡ يَّتَّبِعُوۡنَ اِلَّا الظَّنَّ وَمَا تَهۡوَى الۡاَنۡفُسُۚ وَلَقَدۡ جَآءَهُمۡ مِّنۡ رَّبِّهِمُ الۡهُدٰىؕ ۝٢٣

53:23یہ تو صرف نام ہی نام ہیں جو تم نے اور تمہارے باپ دادا نے گھڑ لیے ہیں جن پر خدا نے کوئی سندبھی نہیں اتاری وہ محض وہم اور اپنی خواہش کی پیروی کرتے ہیں حالانکہ ان کے پاس ان کے رب کے ہاں سے ہدایت آ چکی ہے

اَمۡ لِلۡاِنۡسَانِ مَا تَمَنّٰىۖ ۝٢٤

53:24پھر کیا انسان کو وہی مل جاتا ہے جس کی تمنا کرتا ہے

فَلِلّٰهِ الۡاٰخِرَةُ وَالۡاُوۡلٰى ۝٢٥

53:25پس آخرت اور دنیا الله ہی کے اختیار میں ہے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app