Surah Adh-Dhariyat (الذّاریَات)
Surah Adh-Dhariyat (الذّاریَات, “The Winnowing Winds”) is chapter 51 of the Quran, a Meccan surah with 60 ayat in Juz 26. Read online with translation and audio.
Ayat 1–25
وَالذّٰرِيٰتِ ذَرۡوًاۙ ١
51:1قسم ہے ان ہواؤں کی جو (غبار وغیرہ) اڑانے والی ہیں
فَالۡحٰمِلٰتِ وِقۡرًاۙ ٢
51:2پھر ا ن بادلوں کی جو بوجھ (بارش کا) اٹھانے والے ہیں
فَالۡجٰرِيٰتِ يُسۡرًاۙ ٣
51:3پھر ان کشتیوں کی جو نرمی سے چلنے والی ہیں
فَالۡمُقَسِّمٰتِ اَمۡرًاۙ ٤
51:4پھر ان فرشتوں کی جو حکم کے موافق چیزیں تقسیم کرنے واے ہیں
اِنَّمَا تُوۡعَدُوۡنَ لَصَادِقٌۙ ٥
51:5بے شک جس قیامت کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہےوہ سچ ہے
وَّ اِنَّ الدِّيۡنَ لَوَاقِعٌؕ ٦
51:6اور بے شک اعمال کی جزا ضرور ہونے والی ہے
وَالسَّمَآءِ ذَاتِ الۡحُـبُكِۙ ٧
51:7آسمان جالی دار کی قسم ہے
اِنَّـكُمۡ لَفِىۡ قَوۡلٍ مُّخۡتَلِفٍۙ ٨
51:8البتہ تم پیچیدہ بات میں پڑے ہوئے ہو
يُّـؤۡفَكُ عَنۡهُ مَنۡ اُفِكَؕ ٩
51:9قرآن سے وہی روکا جاتا ہےجوازل سے گمراہ ہے
قُتِلَ الۡخَـرّٰصُوۡنَۙ ١٠
51:10اٹکل پچو باتیں بنانے والے غارت ہوں
الَّذِيۡنَ هُمۡ فِىۡ غَمۡرَةٍ سَاهُوۡنَۙ ١١
51:11وہ جو غفلت میں بھولے ہوئے ہیں
يَسۡـَٔــلُوۡنَ اَيَّانَ يَوۡمُ الدِّيۡنِؕ ١٢
51:12پوچھتے ہیں فیصلے کا دن کب ہوگا
يَوۡمَ هُمۡ عَلَى النَّارِ يُفۡتَنُوۡنَ ١٣
51:13جس دن وہ آگ پر عذاب دیے جائیں گے
ذُوۡقُوۡا فِتۡنَتَكُمۡؕ هٰذَا الَّذِىۡ كُنۡتُمۡ بِهٖ تَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ١٤
51:14اپنی شرارت کا مزہ چکہو یہی ہے وہ (عذاب) جس کی تم جلدی کرتے تھے
اِنَّ الۡمُتَّقِيۡنَ فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ١٥
51:15بے شک پرہیزگار باغات اور چشموں میں ہوں گے
اٰخِذِيۡنَ مَاۤ اٰتٰٮهُمۡ رَبُّهُمۡؕ اِنَّهُمۡ كَانُوۡا قَبۡلَ ذٰ لِكَ مُحۡسِنِيۡنَؕ ١٦
51:16لے رہے ہوں گے جو کچھ انہیں ان کا رب عطا کرے گا بے شک وہ اس سے پہلے نیکو کار تھے
كَانُوۡا قَلِيۡلًا مِّنَ الَّيۡلِ مَا يَهۡجَعُوۡنَ ١٧
51:17وہ رات کے وقت تھوڑا عرصہ سویا کرتے تھے
وَبِالۡاَسۡحَارِ هُمۡ يَسۡتَغۡفِرُوۡنَ ١٨
51:18اور آخر رات میں مغفرت مانگا کرتے تھے
وَفِىۡۤ اَمۡوَالِهِمۡ حَقٌّ لِّلسَّآٮِٕلِ وَالۡمَحۡرُوۡمِ ١٩
51:19اور ان کے مالوں میں سوال کرنے والے اور محتاج کا حق ہوتا تھا
وَفِى الۡاَرۡضِ اٰيٰتٌ لِّلۡمُوۡقِنِيۡنَۙ ٢٠
51:20اور زمین میں یقین کرنے والوں کے لیے نشانیاں ہیں
وَفِىۡۤ اَنۡفُسِكُمۡؕ اَفَلَا تُبۡصِرُوۡنَ ٢١
51:21اور خود تمہاری نفسوں میں بھی پس کیا تم غور سے نہیں دیکھتے
وَفِى السَّمَآءِ رِزۡقُكُمۡ وَمَا تُوۡعَدُوۡنَ ٢٢
51:22اور تمہاری روزی آسمان میں ہے اور جو تم سے وعدہ کیا جاتا ہے
فَوَرَبِّ السَّمَآءِ وَالۡاَرۡضِ اِنَّهٗ لَحَـقٌّ مِّثۡلَ مَاۤ اَنَّكُمۡ تَنۡطِقُوۡنَ ٢٣
51:23پس آسمان اور زمین کے مالک کی قسم ہے بے شک یہ (قرآن)برحق ہے جیسا تم باتیں کرتے ہو
هَلۡ اَتٰٮكَ حَدِيۡثُ ضَيۡفِ اِبۡرٰهِيۡمَ الۡمُكۡرَمِيۡنَۘ ٢٤
51:24کیا آپ کو ابراھیم کے معزز مہمانوں کی بات پہنچی ہے
اِذۡ دَخَلُوۡا عَلَيۡهِ فَقَالُوۡا سَلٰمًاؕ قَالَ سَلٰمٌ ۚ قَوۡمٌ مُّنۡكَرُوۡنَ ٢٥
51:25جب کہ وہ اس پر داخل ہوئے پھر انہوں نے سلام کیا ابراھیم نے سوال کا جواب دیا (خیال کیا) کچھ اجنبی سے لوگ ہیں













