An Error Occured Click toReload Again

Surah As-Saaffat, Ayah 93 (37:93)

فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢـا بِالۡيَمِيۡنِ ۝٩٣

اردو ترجمہ (احمد علی)

پھر وہ بڑے زور کے ساتھ دائیں ہاتھ سے ان کے توڑنے پر پل پڑا

Page 450

وَاِنَّ مِنۡ شِيۡعَتِهٖ لَاِبۡرٰهِيۡمَۘ ۝٨٣

37:83اور بے شک اسی کے طریق پر چلنے والوں میں ابراھیم بھی تھا

اِذۡ جَآءَ رَبَّهٗ بِقَلۡبٍ سَلِيۡمٍ ۝٨٤

37:84جب کہ وہ پاک دل سے اپنے رب کی طرف رجوع ہوا

اِذۡ قَالَ لِاَبِيۡهِ وَقَوۡمِهٖ مَاذَا تَعۡبُدُوۡنَۚ ۝٨٥

37:85جب کہ ا س نے اپنے باپ اور اپنی قوم سے کہا تم کس چیز کی عبادت کرتے ہو

اَٮِٕفۡكًا اٰلِهَةً دُوۡنَ اللّٰهِ تُرِيۡدُوۡنَؕ ۝٨٦

37:86کیا تم جھوٹے معبودوں کو الله کے سوا چاہتے ہو

فَمَا ظَنُّكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٨٧

37:87پھر تمہارا پروردگارِ عالم کی نسبت کیا خیال ہے

فَنَظَرَ نَظۡرَةً فِى النُّجُوۡمِۙ ۝٨٨

37:88پھر اس نے ایک بار ستاروں میں غور سے دیکھا

فَقَالَ اِنِّىۡ سَقِيۡمٌ ۝٨٩

37:89پھر کہا بے شک میں بیمار ہوں

فَتَوَلَّوۡا عَنۡهُ مُدۡبِرِيۡنَ ۝٩٠

37:90پس وہ لوگ اس کے ہاں سے پیٹھ پھیر کر واپس پھرے

فَرَاغَ اِلٰٓى اٰلِهَتِهِمۡ فَقَالَ اَلَا تَاۡكُلُوۡنَۚ ۝٩١

37:91پس وہ چپکے سے ان کے معبودوں کے پاس گیا پھر کہا کیاتم کھاتے نہیں

مَا لَـكُمۡ لَا تَنۡطِقُوۡنَ ۝٩٢

37:92تمہیں کیا ہوا کہ تم بولتے نہیں

فَرَاغَ عَلَيۡهِمۡ ضَرۡبًۢـا بِالۡيَمِيۡنِ ۝٩٣

37:93پھر وہ بڑے زور کے ساتھ دائیں ہاتھ سے ان کے توڑنے پر پل پڑا

فَاَقۡبَلُوۡۤا اِلَيۡهِ يَزِفُّوۡنَ ۝٩٤

37:94پھر وہ اس کی طرف دوڑتے ہوئے بڑھے

قَالَ اَتَعۡبُدُوۡنَ مَا تَنۡحِتُوۡنَۙ ۝٩٥

37:95کہا کیا تم پوجتے ہو جنہیں تم خود تراشتے ہو

وَاللّٰهُ خَلَقَكُمۡ وَمَا تَعۡمَلُوۡنَ ۝٩٦

37:96حالانکہ الله ہی نے تمہیں پیدا کیا اور جو تم بناتے ہو

قَالُوا ابۡنُوۡا لَهٗ بُنۡيَانًا فَاَلۡقُوۡهُ فِى الۡجَحِيۡمِ ۝٩٧

37:97انہوں نے کہا ا س کے لیے ایک مکان بناؤ پھر اس کو آگ میں ڈال دو

فَاَرَادُوۡا بِهٖ كَيۡدًا فَجَعَلۡنٰهُمُ الۡاَسۡفَلِيۡنَ ۝٩٨

37:98پس انہوں نے اس سے داؤ کرنے کا ارادہ کیا سو ہم نے انہیں ذلیل کر دیا

وَقَالَ اِنِّىۡ ذَاهِبٌ اِلٰى رَبِّىۡ سَيَهۡدِيۡنِ ۝٩٩

37:99اور کہا میں نے اپنے رب کی طرف جانے والا ہوں وہ مجھے راہ بتائے گا

رَبِّ هَبۡ لِىۡ مِنَ الصّٰلِحِيۡنَ ۝١٠٠

37:100اے میرے رب! مجھے ایک صالح (لڑکا) عطا کر

فَبَشَّرۡنٰهُ بِغُلٰمٍ حَلِيۡمٍ ۝١٠١

37:101پس ہم نے اسے ایک لڑکے حلم والے کی خوشخبری دی

فَلَمَّا بَلَغَ مَعَهُ السَّعۡىَ قَالَ يٰبُنَىَّ اِنِّىۡۤ اَرٰى فِى الۡمَنَامِ اَنِّىۡۤ اَذۡبَحُكَ فَانْظُرۡ مَاذَا تَرٰىؕ قَالَ يٰۤاَبَتِ افۡعَلۡ مَا تُؤۡمَرُ سَتَجِدُنِىۡۤ اِنۡ شَآءَ اللّٰهُ مِنَ الصّٰبِرِيۡنَ ۝١٠٢

37:102پھر جب وہ اس کے ہمراہ چلنے پھرنے لگا کہا اے بیٹے! بے شک میں خواب میں دیکھتا ہوں کہ میں تجھے ذبح کر کر رہا ہوں پس دیکھ تیری کیا رائےہے کہا اے ابا! جو حکم آپ کو ہوا ہے کر دیجیئے آپ مجھے انشاالله صبر کرنے والوں میں پائیں گے

فَلَمَّاۤ اَسۡلَمَا وَتَلَّهٗ لِلۡجَبِيۡنِۚ ۝١٠٣

37:103پس جب دونوں نے تسلیم کر لیا اور اس نے پیشانی کے بل ڈال دیا

وَنَادَيۡنٰهُ اَنۡ يّٰۤاِبۡرٰهِيۡمُۙ ۝١٠٤

37:104اور ہم نے اسے پکارا کہ اے ابراھیم!

قَدۡ صَدَّقۡتَ الرُّءۡيَاۚ اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝١٠٥

37:105تو نے خواب سچا کر دکھایا بے شک ہم اسی طرح ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡبَلٰٓؤُا الۡمُبِيۡنُ ۝١٠٦

37:106البتہ یہ صریح آزمائش ہے

وَفَدَيۡنٰهُ بِذِبۡحٍ عَظِيۡمٍ ۝١٠٧

37:107اور ہم نے ایک بڑا ذبیحہ ا سکے عوض دیا

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app