An Error Occured Click toReload Again

Surah As-Saaffat, Ayah 80 (37:80)

اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝٨٠

اردو ترجمہ (احمد علی)

بے شک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

Page 449

وَلَوۡلَا نِعۡمَةُ رَبِّىۡ لَـكُنۡتُ مِنَ الۡمُحۡضَرِيۡنَ ۝٥٧

37:57اور اگر میرے رب کا فضل نہ ہوتا تو میں بھی حاضر کیے ہوئے مجرموں میں ہوتا

اَفَمَا نَحۡنُ بِمَيِّتِيۡنَۙ ۝٥٨

37:58پس کیا اب ہم مرنے والے نہیں

اِلَّا مَوۡتَتَـنَا الۡاُوۡلٰى وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَ ۝٥٩

37:59مگر ہمارا پہلی بار کا مرنا اور ہمیں عذاب نہیں دیا جائے گا

اِنَّ هٰذَا لَهُوَ الۡفَوۡزُ الۡعَظِيۡمُ ۝٦٠

37:60بے شک یہی بڑی کامیابی ہے

لِمِثۡلِ هٰذَا فَلۡيَعۡمَلِ الۡعٰمِلُوۡنَ ۝٦١

37:61ایسی ہی کامیابی کے لیے عمل کرنے والوں کو عمل کرنا چاہیے

اَذٰ لِكَ خَيۡرٌ نُّزُلًا اَمۡ شَجَرَةُ الزَّقُّوۡمِ ۝٦٢

37:62کیا یہ اچھی مہمانی ہے یا تھوہر کا درخت

اِنَّا جَعَلۡنٰهَا فِتۡنَةً لِّلظّٰلِمِيۡنَ ۝٦٣

37:63بے شک ہم نے اسے ظالموں کے لئےآزمائش بنایاہے

اِنَّهَا شَجَرَةٌ تَخۡرُجُ فِىۡۤ اَصۡلِ الۡجَحِيۡمِۙ ۝٦٤

37:64بے شک وہ ایک درخت ہے جو دوزخ کی جڑ میں اُگتا ہے

طَلۡعُهَا كَاَنَّهٗ رُءُوۡسُ الشَّيٰطِيۡنِ ۝٦٥

37:65اس کا پھل گویا کہ سانپوں کے پھن ہیں

فَاِنَّهُمۡ لَاٰكِلُوۡنَ مِنۡهَا فَمٰلِــُٔــوۡنَ مِنۡهَا الۡبُطُوۡنَؕ ۝٦٦

37:66پس بے شک وہ اس میں سے کھائیں گے پھر اس سے اپنے پیٹ بھر لیں گے

ثُمَّ اِنَّ لَهُمۡ عَلَيۡهَا لَشَوۡبًا مِّنۡ حَمِيۡمٍۚ ۝٦٧

37:67پھر اس پر ان کو کھولتا ہوا پانی (پیپ وغیرہ سے) ملا کر دیا جائے گا

ثُمَّ اِنَّ مَرۡجِعَهُمۡ لَا۟اِلَى الۡجَحِيۡمِ ۝٦٨

37:68پھر بے شک دوزخ کی طرف ان کا لوٹنا ہو گا

اِنَّهُمۡ اَلۡفَوۡا اٰبَآءَهُمۡ ضَآلِّيۡنَۙ ۝٦٩

37:69کیوں کہ انہوں نے اپنے باپ دادوں کو گمراہ پایا تھا

فَهُمۡ عَلٰٓى اٰثٰرِهِمۡ يُهۡرَعُوۡنَ ۝٧٠

37:70پھر وہ ان کے پیچھے دوڑتے چلے گئے

وَلَـقَدۡ ضَلَّ قَبۡلَهُمۡ اَكۡثَرُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝٧١

37:71اور البتہ ان سے پہلے بہت سے اگلے لوگ گمراہ ہو چکے ہیں

وَلَقَدۡ اَرۡسَلۡنَا فِيۡهِمۡ مُّنۡذِرِيۡنَ ۝٧٢

37:72اور البتہ ہم نے ان میں ڈرانے والے بھیجے تھے

فَانْظُرۡ كَيۡفَ كَانَ عَاقِبَةُ الۡمُنۡذَرِيۡنَۙ ۝٧٣

37:73پھر دیکھ جنہیں ڈرایا گیا تھا ان کا کیا انجام ہوا

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝٧٤

37:74مگر الله کے خالص بندے

وَلَقَدۡ نَادٰٮنَا نُوۡحٌ فَلَنِعۡمَ الۡمُجِيۡبُوۡنَۖ ۝٧٥

37:75اور ہمیں نوح نے پکارا پس ہم کیا خوب جواب دینے والے ہیں

وَنَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗ مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۖ ۝٧٦

37:76اور ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو بڑی مصیبت سے نجات دی

وَجَعَلۡنَا ذُرِّيَّتَهٗ هُمُ الۡبٰقِيۡنَۖ ۝٧٧

37:77اور ہم نے اس کی اولاد ہی کو باقی رہنے والی کر دیا

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۖ ۝٧٨

37:78اور ہم نے ان کے لیے پیچھے آنے والے لوگوں میں یہ بات رہنے دی

سَلٰمٌ عَلٰى نُوۡحٍ فِى الۡعٰلَمِيۡنَ ۝٧٩

37:79کہ سارے جہان میں نوح پر سلام ہو

اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝٨٠

37:80بے شک ہم نیکو کاروں کو ایسا ہی بدلہ دیا کرتے ہیں

اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝٨١

37:81بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں تھے

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ ۝٨٢

37:82پھر ہم نے دوسروں کو غرق کر دیا

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app