Surah As-Saaffat, Ayah 32 (37:32)
فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ ٣٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
پھر ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیا ہم خود بھی گمراہ تھے
Page 448
وَمَا كَانَ لَنَا عَلَيۡكُمۡ مِّنۡ سُلۡطٰنٍۚ بَلۡ كُنۡتُمۡ قَوۡمًا طٰغِيۡنَ ٣٠
37:30اور ہمیں تم پر کوئی زور نہیں تھا بلکہ تم ہی سرکش لوگ تھے
فَحَقَّ عَلَيۡنَا قَوۡلُ رَبِّنَآ ۖ اِنَّا لَذَآٮِٕقُوۡنَ ٣١
37:31پھر ہم سب پر ہمارے رب کا قول پورا ہو گیا کہ ہم سب عذاب چکھنے والے ہیں
فَاَغۡوَيۡنٰكُمۡ اِنَّا كُنَّا غٰوِيۡنَ ٣٢
37:32پھر ہم نے تمہیں بھی گمراہ کیا ہم خود بھی گمراہ تھے
فَاِنَّهُمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ فِى الۡعَذَابِ مُشۡتَرِكُوۡنَ ٣٣
37:33پھر اُس دن عذاب میں وہ سب یکساں ہو ں گے
اِنَّا كَذٰ لِكَ نَفۡعَلُ بِالۡمُجۡرِمِيۡنَ ٣٤
37:34بے شک ہم مجرمو ں سے ایسا ہی سلوک کیا کرتے ہیں
اِنَّهُمۡ كَانُوۡۤا اِذَا قِيۡلَ لَهُمۡ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا اللّٰهُ ۙ يَسۡتَكۡبِرُوۡنَۙ ٣٥
37:35بے شک وہ ایسے تھے کہ جب ان سے کہا جاتا تھا کہ سوائے الله کے اور کوئی معبود نہیں تو وہ تکبر کیا کرتے تھے
وَيَقُوۡلُوۡنَ اَٮِٕنَّا لَتٰرِكُوۡۤا اٰلِهَـتِنَا لِشَاعِرٍ مَّجۡـنُوۡنٍؕ ٣٦
37:36اور وہ کہتے تھے کیا ہم اپنے معبودوں کو ایک شاعر دیوانہ کے کہنے سے چھوڑ دیں گے
بَلۡ جَآءَ بِالۡحَقِّ وَصَدَّقَ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ٣٧
37:37بلکہ وہ حق لایا ہے اور اس نے سب رسولوں کی تصدیق کی ہے
اِنَّكُمۡ لَذَآٮِٕقُوا الۡعَذَابِ الۡاَلِيۡمِۚ ٣٨
37:38بے شک اب تم دردناک عذاب چکھو گے
وَمَا تُجۡزَوۡنَ اِلَّا مَا كُنۡتُمۡ تَعۡمَلُوۡنَۙ ٣٩
37:39اور تمہیں وہی بدلہ دیا جائے گا جو تم کیا کرتے تھے
اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ٤٠
37:40مگر جو الله کے خاص بندے ہیں
اُولٰٓٮِٕكَ لَهُمۡ رِزۡقٌ مَّعۡلُوۡمٌۙ ٤١
37:41یہی لوگ ہیں جن کے لیے رزق معلوم ہے
فَوَاكِهُۚ وَهُمۡ مُّكۡرَمُوۡنَۙ ٤٢
37:42میوے اور انہیں کوعزت دی جائے گی
فِىۡ جَنّٰتِ النَّعِيۡمِۙ ٤٣
37:43نعمتوں کے باغوں میں
عَلٰى سُرُرٍ مُّتَقٰبِلِيۡنَ ٤٤
37:44ایک دوسرے کے سامنے تختوں پر
يُطَافُ عَلَيۡهِمۡ بِكَاۡسٍ مِّنۡ مَّعِيۡنٍۢ ۙ ٤٥
37:45ان میں صاف شراب کا دور چل رہا ہوگا
بَيۡضَآءَ لَذَّةٍ لِّلشّٰرِبِيۡنَ ۖۚ ٤٦
37:46سفید پینے والوں کے لیے لذیذ ہوگی
لَا فِيۡهَا غَوۡلٌ وَّلَا هُمۡ عَنۡهَا يُنۡزَفُوۡنَ ٤٧
37:47نہ اُس میں درد سر ہوگا اور نہ اُنہیں اُس سے نشہ ہوگا
وَعِنۡدَهُمۡ قٰصِرٰتُ الطَّرۡفِ عِيۡنٌۙ ٤٨
37:48اور ان کے پاس نیچی نگاہ والی بڑی آنکھوں والی ہوں گی
كَاَنَّهُنَّ بَيۡضٌ مَّكۡنُوۡنٌ ٤٩
37:49گویا کہ وہ پردہ میں رکھے ہوئے انڈے ہیں
فَاَقۡبَلَ بَعۡضُهُمۡ عَلٰى بَعۡضٍ يَّتَسَآءَلُوۡنَ ٥٠
37:50پس وہ ایک دوسرے کی طرف متوجہ ہو کر آپس میں سوال کریں گے
قَالَ قَآٮِٕلٌ مِّنۡهُمۡ اِنِّىۡ كَانَ لِىۡ قَرِيۡنٌۙ ٥١
37:51ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک ساتھی تھا
يَقُوۡلُ اَءِنَّكَ لَمِنَ الۡمُصَدِّقِيۡنَ ٥٢
37:52وہ کہا کرتا تھا کہ کیا تو تصدیق کرنے والوں میں ہے
ءَاِذَا مِتۡنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَدِيۡنُوۡنَ ٥٣
37:53کیا جب ہم مر جائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں ہوجائیں گے تو کیا ہمیں بدلہ دیا جائے گا
قَالَ هَلۡ اَنۡتُمۡ مُّطَّلِعُوۡنَ ٥٤
37:54کہے گا کیا تم بھی دیکھنا چاہتے ہو
فَاطَّلَعَ فَرَاٰهُ فِىۡ سَوَآءِ الۡجَحِيۡمِ ٥٥
37:55پس وہ جھانکے گا تو اسے دوزخ کے درمیان دیکھے گا
قَالَ تَاللّٰهِ اِنۡ كِدْتَّ لَـتُرۡدِيۡنِۙ ٥٦
37:56کہے گا الله کی قسم! تو تو قریب تھا کہ مجھے ہلاک ہی کر دے













