An Error Occured Click toReload Again

Surah As-Saaffat, Ayah 148 (37:148)

فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ ۝١٤٨

اردو ترجمہ (احمد علی)

پس وہ لوگ ایمان لائے پھر ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا

Page 452

اِذۡ نَجَّيۡنٰهُ وَاَهۡلَهٗۤ اَجۡمَعِيۡنَۙ ۝١٣٤

37:134جب کہ ہم نے اس کو اور اس کے سب گھر والوں کو نجات دی

اِلَّا عَجُوۡزًا فِى الۡغٰبِرِيۡنَ ۝١٣٥

37:135مگر ایک بڑھیاکو جو عذاب پانے والوں میں رہ گئی

ثُمَّ دَمَّرۡنَا الۡاٰخَرِيۡنَ ۝١٣٦

37:136پھر ہم نے دوسروں کو ہلاک کر دیا

وَاِنَّكُمۡ لَتَمُرُّوۡنَ عَلَيۡهِمۡ مُّصۡبِحِيۡنَۙ ۝١٣٧

37:137اور بے شک تم ان کے پاس سے صبح کے وقت گزرتے ہو

وَبِالَّيۡلِؕ اَفَلَا تَعۡقِلُوۡنَ ۝١٣٨

37:138اور رات میں بھی پس کیا تم عقل نہیں رکھتے

وَاِنَّ يُوۡنُسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ۝١٣٩

37:139اور بے شک یونس بھی رسولوں میں سے تھا

اِذۡ اَبَقَ اِلَى الۡفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۙ ۝١٤٠

37:140جب کہ وہ بھاگ گیا اس کشتی کی طرف جو بھری ہوئی تھی

فَسَاهَمَ فَكَانَ مِنَ الۡمُدۡحَضِيۡنَۚ ۝١٤١

37:141پھر قرعہ ڈالا تو وہی خطا کاروں میں تھا

فَالۡتَقَمَهُ الۡحُوۡتُ وَهُوَ مُلِيۡمٌ ۝١٤٢

37:142پھر اسے مچھلی نے لقمہ بنا لیا اوروہ پشیمان تھا

فَلَوۡلَاۤ اَنَّهٗ كَانَ مِنَ الۡمُسَبِّحِيۡنَۙ ۝١٤٣

37:143پس اگر یہ بات نہ ہوتی کہ وہ تسبیح کرنے والوں میں سے تھا

لَلَبِثَ فِىۡ بَطۡنِهٖۤ اِلٰى يَوۡمِ يُبۡعَثُوۡنَۚ ۝١٤٤

37:144تو وہ اس کے پیٹ میں اس دن تک رہتا جس میں لوگ اٹھائے جائیں گے

فَنَبَذۡنٰهُ بِالۡعَرَآءِ وَهُوَ سَقِيۡمٌۚ ۝١٤٥

37:145پھر ہم نے اسے میدان میں ڈال دیا اور وہ بیمار تھا

وَاَنۡۢبَتۡنَا عَلَيۡهِ شَجَرَةً مِّنۡ يَّقۡطِيۡنٍۚ ۝١٤٦

37:146اور ہم نے اس پر ایک درخت بیلدار اگا دیا

وَاَرۡسَلۡنٰهُ اِلٰى مِائَةِ اَلۡفٍ اَوۡ يَزِيۡدُوۡنَۚ ۝١٤٧

37:147اور ہم نے اس کو ایک لاکھ یا اس سے زیادہ لوگوں کے پاس بھیجا

فَاٰمَنُوۡا فَمَتَّعۡنٰهُمۡ اِلٰى حِيۡنٍؕ ۝١٤٨

37:148پس وہ لوگ ایمان لائے پھر ہم نے انہیں ایک وقت تک فائدہ اٹھانے دیا

فَاسۡتَفۡتِهِمۡ اَلِرَبِّكَ الۡبَنَاتُ وَلَهُمُ الۡبَنُوۡنَۙ ۝١٤٩

37:149پس ان سے پوچھیئے کیا آپ کے رب کے لیے تو لڑکیا ں ہیں اور ان کے لیے لڑکے

اَمۡ خَلَقۡنَا الۡمَلٰٓٮِٕكَةَ اِنَاثًا وَّهُمۡ شٰهِدُوۡنَ ۝١٥٠

37:150کیا ہم نے فرشتوں کو عورتیں بنایا ہے اور وہ دیکھ رہے تھے

اَلَاۤ اِنَّهُمۡ مِّنۡ اِفۡكِهِمۡ لَيَقُوۡلُوۡنَۙ ۝١٥١

37:151خبرادر! بے شک وہ اپنے جھوٹ سے کہتے ہیں

وَلَدَ اللّٰهُۙ وَاِنَّهُمۡ لَـكٰذِبُوۡنَ ۝١٥٢

37:152کہ الله کی اولاد ہے اور بے شک وہ جھوٹے ہیں

اَصۡطَفَى الۡبَنَاتِ عَلَى الۡبَنِيۡنَؕ ۝١٥٣

37:153کیا اُس نے بیٹیوں کو بیٹوں سے زیادہ پسند کیا ہے

مَا لَـكُمۡ كَيۡفَ تَحۡكُمُوۡنَ ۝١٥٤

37:154تمہیں کیا ہوا کیسا فیصلہ کرتے ہو

اَفَلَا تَذَكَّرُوۡنَۚ ۝١٥٥

37:155پس کیا تم غور نہیں کرتے

اَمۡ لَـكُمۡ سُلۡطٰنٌ مُّبِيۡنٌۙ ۝١٥٦

37:156یا تمہارے پاس کوئی واضح دلیل ہے

فَاۡتُوۡا بِكِتٰبِكُمۡ اِنۡ كُنۡتُمۡ صٰدِقِيۡنَ ۝١٥٧

37:157پس اپنی کتاب لے آؤ اگر تم سچے ہو

وَجَعَلُوۡا بَيۡنَهٗ وَبَيۡنَ الۡجِنَّةِ نَسَبًا ؕ وَلَقَدۡ عَلِمَتِ الۡجِنَّةُ اِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ ۝١٥٨

37:158اور انہوں نے اُس کے اور جنّوں کے درمیان رشتہ قائم کر دیا ہے اور جنوں کو معلوم ہے کہ وہ ضرور حاضر کیے جائیں گے

سُبۡحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوۡنَۙ ۝١٥٩

37:159الله پا ک ہے اُن باتو ں سے جو وہ بناتے ہیں

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝١٦٠

37:160مگر الله کے خاص بندے

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.20
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app