An Error Occured Click toReload Again

Surah As-Saaffat, Ayah 125 (37:125)

اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ ۝١٢٥

اردو ترجمہ (احمد علی)

کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر بنانے والے کو چھوڑدیتے ہو

Page 451

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۖ ۝١٠٨

37:108اور ہم نے پیچھے آنے والوں میں یہ بات ان کے لیے رہنے دی

سَلٰمٌ عَلٰٓى اِبۡرٰهِيۡمَ ۝١٠٩

37:109ابراھیم پر سلام ہو

كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝١١٠

37:110اسی طرح ہم نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١١١

37:111بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے

وَبَشَّرۡنٰهُ بِاِسۡحٰقَ نَبِيًّا مِّنَ الصّٰلِحِيۡنَ ۝١١٢

37:112اور ہم نے اسے اسحاق کی بشارت دی کہ وہ نبی (اور) نیک لوگو ں میں سے ہوگا

وَبٰرَكۡنَا عَلَيۡهِ وَعَلٰٓى اِسۡحٰقَؕ وَ مِنۡ ذُرِّيَّتِهِمَا مُحۡسِنٌ وَّظَالِمٌ لِّنَفۡسِهٖ مُبِيۡنٌ ۝١١٣

37:113اور ہم نے ابراھیم اور اسحاق پر برکتیں نازل کیں اور ان کی اولاد میں سے کوئی نیک بھی ہیں اور کوئی اپنے آپ پر کھلم کھلا ظلم کرنے والے ہیں

وَلَقَدۡ مَنَنَّا عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَۚ ۝١١٤

37:114اور البتہ ہم نےموسیٰ اور ہارون پراحسان کیا

وَنَجَّيۡنٰهُمَا وَقَوۡمَهُمَا مِنَ الۡكَرۡبِ الۡعَظِيۡمِۚ ۝١١٥

37:115او رہم نے ان دونوں کو اور اُن کی قوم کو بڑی مصیبت سے نجات دی

وَنَصَرۡنٰهُمۡ فَكَانُوۡا هُمُ الۡغٰلِبِيۡنَۚ ۝١١٦

37:116اور ہم نے اُن کی مدد کی پس وہی غالب رہے

وَاٰتَيۡنٰهُمَا الۡكِتٰبَ الۡمُسۡتَبِيۡنَۚ ۝١١٧

37:117اور ہم نے ان دونوں کو واضح کتاب دی

وَهَدَيۡنٰهُمَا الصِّرَاطَ الۡمُسۡتَقِيۡمَۚ ۝١١٨

37:118اور ہم نے دونوں کو راہِ راست پر چلایا

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِمَا فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ۝١١٩

37:119اور ان کے لیے آئندہ نسلوں میں یہ باقی رکھا

سَلٰمٌ عَلٰى مُوۡسٰى وَهٰرُوۡنَ ۝١٢٠

37:120کہ موسیٰ اور ہارون پر سلام ہو

اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝١٢١

37:121بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

اِنَّهُمَا مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١٢٢

37:122بے شک وہ دونوں ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھے

وَاِنَّ اِلۡيَاسَ لَمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ۝١٢٣

37:123اور بے شک الیاس رسولوں میں سے تھا

اِذۡ قَالَ لِقَوۡمِهٖۤ اَلَا تَتَّقُوۡنَ ۝١٢٤

37:124جب کہ اس نے اپنی قوم سے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

اَتَدۡعُوۡنَ بَعۡلًا وَّتَذَرُوۡنَ اَحۡسَنَ الۡخٰلِقِيۡنَۙ ۝١٢٥

37:125کیا تم بعل کو پکارتے ہو اور سب سے بہتر بنانے والے کو چھوڑدیتے ہو

اللّٰهَ رَبَّكُمۡ وَرَبَّ اٰبَآٮِٕكُمُ الۡاَوَّلِيۡنَ ۝١٢٦

37:126الله کو جو تمہارا رب ہے اور تمہارے پہلے باپ دادوں کا رب ہے

فَكَذَّبُوۡهُ فَاِنَّهُمۡ لَمُحۡضَرُوۡنَۙ ۝١٢٧

37:127پس انہوں نے اس کو جھٹلایا پس بے شک وہ حاضر کیے جائیں گے

اِلَّا عِبَادَ اللّٰهِ الۡمُخۡلَصِيۡنَ ۝١٢٨

37:128مگرجو الله کے خالص بندے ہیں

وَتَرَكۡنَا عَلَيۡهِ فِى الۡاٰخِرِيۡنَۙ ۝١٢٩

37:129اور ہم نے اس پر پچھلے لوگوں میں چھوڑا

سَلٰمٌ عَلٰٓى اِلۡ يَاسِيۡنَ ۝١٣٠

37:130کہ الیاس پر سلام ہو

اِنَّا كَذٰ لِكَ نَجۡزِى الۡمُحۡسِنِيۡنَ ۝١٣١

37:131بے شک ہم اسی طرح نیکو کاروں کو بدلہ دیا کرتے ہیں

اِنَّهٗ مِنۡ عِبَادِنَا الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١٣٢

37:132بے شک وہ ہمارے ایماندار بندوں میں سے تھا

وَاِنَّ لُوۡطًا لَّمِنَ الۡمُرۡسَلِيۡنَؕ ۝١٣٣

37:133اور بے شک لوط بھی رسولوں میں سے تھا

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app