Surah Al-Shuara, Ayah 91 (26:91)
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ ٩١
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی
Page 372
وَبُرِّزَتِ الۡجَحِيۡمُ لِلۡغٰوِيۡنَۙ ٩١
26:91اور دوزخ سرکشوں کے لیے ظاہر کی جائے گی
وَقِيۡلَ لَهُمۡ اَيۡنَمَا كُنۡتُمۡ تَعۡبُدُوۡنَۙ ٩٢
26:92اور انہیں کہا جائے گا کہاں ہیں جنہیں تم پوجتے تھے
مِنۡ دُوۡنِ اللّٰهِؕ هَلۡ يَنۡصُرُوۡنَكُمۡ اَوۡ يَنۡتَصِرُوۡنَؕ ٩٣
26:93الله کے سوا کیا وہ تمہاری مدد کر سکتے ہیں یا بدلہ لے سکتے ہیں
فَكُبۡكِبُوۡا فِيۡهَا هُمۡ وَالۡغَاوٗنَۙ ٩٤
26:94پھر وہ اور سب گمراہ اس میں اوندھے ڈال دیے جائیں گے
وَجُنُوۡدُ اِبۡلِيۡسَ اَجۡمَعُوۡنَؕ ٩٥
26:95اور شیطان کے سارے لشکروں کو بھی
قَالُوۡا وَهُمۡ فِيۡهَا يَخۡتَصِمُوۡنَۙ ٩٦
26:96اوروہ وہاں آپس میں جھگڑتے ہوئے کہیں گے
تَاللّٰهِ اِنۡ كُنَّا لَفِىۡ ضَلٰلٍ مُّبِيۡنٍۙ ٩٧
26:97الله کی قسم بیشک ہم صریح گمراہی میں تھے
اِذۡ نُسَوِّيۡكُمۡ بِرَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَ ٩٨
26:98جب ہم تمہیں رب العالمین کے برابر کیا کرتے تھے
وَمَاۤ اَضَلَّنَاۤ اِلَّا الۡمُجۡرِمُوۡنَ ٩٩
26:99اور ہمیں ان بدکاروں کے سوا کسی نے گمراہ نہیں کیا
فَمَا لَـنَا مِنۡ شٰفِعِيۡنَۙ ١٠٠
26:100پھر کوئی ہماری سفارش کرنے والا نہیں
وَلَا صَدِيۡقٍ حَمِيۡمٍ ١٠١
26:101اور نہ کوئی مخلص دوست ہے
فَلَوۡ اَنَّ لَـنَا كَرَّةً فَنَكُوۡنَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ١٠٢
26:102پھر اگر ہمیں دوبارہ جانا ملے تو ہم ایمان والوں میں شامل ہوں
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ١٠٣
26:103البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ١٠٤
26:104اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ نُوۡحِࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ١٠٥
26:105نوح کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ نُوۡحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ١٠٦
26:106جب ان کے بھائی نوح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ١٠٧
26:107میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَ اَطِيۡعُوۡنِۚ ١٠٨
26:108پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَمَاۤ اَسۡـــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَۚ ١٠٩
26:109اور میں تم سے اس پر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِؕ ١١٠
26:110سو الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
قَالُوۡۤا اَنُؤۡمِنُ لَكَ وَاتَّبَعَكَ الۡاَرۡذَلُوۡنَؕ ١١١
26:111انہوں نے کہا کیا ہم تجھ پر ایمان لائیں حالانکہ تیرے تابع توکمینے لوگ ہوئے ہیں
قَالَ وَمَا عِلۡمِىۡ بِمَا كَانُوۡا يَعۡمَلُوۡنَۚ ١١٢
26:112کہا اور مجھے کیا خبر کہ وہ کیا کرتے تھے
اِنۡ حِسَابُهُمۡ اِلَّا عَلٰى رَبِّىۡ لَوۡ تَشۡعُرُوۡنَۚ ١١٣
26:113ان کا حساب تو میرے رب ہی کے ذمہ ہے کاش کہ تم سمجھتے
وَمَاۤ اَنَا بِطَارِدِ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ١١٤
26:114اور میں ایمان والوں کو دور کرنے والا نہیں ہوں
اِنۡ اَنَا اِلَّا نَذِيۡرٌ مُّبِيۡنٌؕ ١١٥
26:115میں تو بس کھول کر ڈرانے والا ہوں
قَالُوۡا لَٮِٕنۡ لَّمۡ تَنۡتَهِ يٰـنُوۡحُ لَـتَكُوۡنَنَّ مِنَ الۡمَرۡجُوۡمِيۡنَؕ ١١٦
26:116کہنے لگے اے نوح اگر تو باز نہ آیا تو ضرور سنگسار کیا جائے گا
قَالَ رَبِّ اِنَّ قَوۡمِىۡ كَذَّبُوۡنِ ۖۚ ١١٧
26:117کہا اے میرے رب میری قوم نے مجھے جھٹلایا ہے













