Surah Al-Shuara, Ayah 205 (26:205)
اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ ٢٠٥
اردو ترجمہ (احمد علی)
بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں
Page 376
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ١٩٠
26:190البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ١٩١
26:191اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
وَاِنَّهٗ لَـتَنۡزِيۡلُ رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ١٩٢
26:192اور یہ قرآن رب العالمین کا اتارا ہوا ہے
نَزَلَ بِهِ الرُّوۡحُ الۡاَمِيۡنُۙ ١٩٣
26:193اسے امانت دار فرشتہ لے کر آیا ہے
عَلٰى قَلۡبِكَ لِتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُنۡذِرِيۡنَۙ ١٩٤
26:194تیرے دل پر تاکہ تو ڈرانے والوں میں سے ہو
بِلِسَانٍ عَرَبِىٍّ مُّبِيۡنٍؕ ١٩٥
26:195صاف عربی زبان میں
وَاِنَّهٗ لَفِىۡ زُبُرِ الۡاَوَّلِيۡنَ ١٩٦
26:196اور البتہ اس کی خبر پہلوں کی کتابوں میں بھی ہے
اَوَلَمۡ يَكُنۡ لَّهُمۡ اٰيَةً اَنۡ يَّعۡلَمَهٗ عُلَمٰٓؤُا بَنِىۡۤ اِسۡرَآءِيۡلَؕ ١٩٧
26:197کیا ان کے لیے نشانی کافی نہیں کہ اسے بنی اسرائیل کے علماء بھی جانتے ہیں
وَلَوۡ نَزَّلۡنٰهُ عَلٰى بَعۡضِ الۡاَعۡجَمِيۡنَۙ ١٩٨
26:198اور اگر ہم اسے کسی عجمی پر نازل کرتے
فَقَرَاَهٗ عَلَيۡهِمۡ مَّا كَانُوۡا بِهٖ مُؤۡمِنِيۡنَؕ ١٩٩
26:199پھر وہ اسے ان کے سامنے پڑھتا تو بھی ایمان نہ لاتے
كَذٰ لِكَ سَلَكۡنٰهُ فِىۡ قُلُوۡبِ الۡمُجۡرِمِيۡنَؕ ٢٠٠
26:200اسی طرح ہم نے اس انکار کو گناہگاروں کے دل میں ڈال رکھا ہے
لَا يُؤۡمِنُوۡنَ بِهٖ حَتّٰى يَرَوُا الۡعَذَابَ الۡاَلِيۡمَۙ ٢٠١
26:201وہ دردناک عذاب دیکھے بغیر اس پر ایمان نہیں لائیں گے
فَيَاۡتِيَهُمۡ بَغۡتَةً وَّهُمۡ لَا يَشۡعُرُوۡنَۙ ٢٠٢
26:202پھر وہ ان پر اچاناک آئے گا اور انہیں خبر بھی نہ ہوگی
فَيَـقُوۡلُوۡا هَلۡ نَحۡنُ مُنۡظَرُوۡنَؕ ٢٠٣
26:203پھر کہیں گے کیا ہمیں مہلت مل سکتی ہے
اَفَبِعَذَابِنَا يَسۡتَعۡجِلُوۡنَ ٢٠٤
26:204کیا ہمارے عذاب کو جلد چاہتے ہیں
اَفَرَءَيۡتَ اِنۡ مَّتَّعۡنٰهُمۡ سِنِيۡنَۙ ٢٠٥
26:205بھلا دیکھ اگر ہم انہیں چند سال فائدہ اٹھانے دیں
ثُمَّ جَآءَهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُوۡعَدُوۡنَۙ ٢٠٦
26:206پھر ان کے پاس وہ عذاب آئے جس کا وعدہ دیے جاتے ہیں
مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يُمَتَّعُوۡنَؕ ٢٠٧
26:207تو جو انہوں نے فائدہ اٹھایا ہے کیا ان کے کچھ کام بھی آئے گا
وَمَاۤ اَهۡلَكۡنَا مِنۡ قَرۡيَةٍ اِلَّا لَهَا مُنۡذِرُوۡنَۛۖ ٢٠٨
26:208اور ہم نے ایسی کوئی بستی ہلاک نہیں کی جس کے لیے ڈرانے والے نہ آئے ہوں
ذِكۡرٰىۛ وَمَا كُنَّا ظٰلِمِيۡنَ ٢٠٩
26:209نصیحت دینے کے لیے اور ہم ظالم نہیں تھے
وَمَا تَنَزَّلَتۡ بِهِ الشَّيٰطِيۡنُ ٢١٠
26:210اور قرآن کو شیطان لے کر نہیں نازل ہوئے
وَمَا يَنۡۢبَغِىۡ لَهُمۡ وَمَا يَسۡتَطِيۡعُوۡنَؕ ٢١١
26:211اور نہ یہ ان کا کام ہے اور نہ وہ اسے کر سکتے ہیں
اِنَّهُمۡ عَنِ السَّمۡعِ لَمَعۡزُوۡلُوۡنَؕ ٢١٢
26:212وہ تو سننے کی جگہ سے بھی دور کر دیے گئے ہیں
فَلَا تَدۡعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَ فَتَكُوۡنَ مِنَ الۡمُعَذَّبِيۡنَۚ ٢١٣
26:213سو الله کے ساتھ کسی اور معبود کو نہ پکار ورنہ تو بھی عذاب میں مبتلا ہو جائے گا
وَاَنۡذِرۡ عَشِيۡرَتَكَ الۡاَقۡرَبِيۡنَۙ ٢١٤
26:214اور اپنے قریب کے رشتہ داروں کو ڈرا
وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِمَنِ اتَّبَعَكَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَۚ ٢١٥
26:215اور جو ایمان لانے والے تیرے ساتھ ہیں ان کے لیے اپنا بازو جھکا ئے رکھ













