Surah Al-Shuara, Ayah 153 (26:153)
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۚ ١٥٣
اردو ترجمہ (احمد علی)
کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے
Page 374
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ١٤٣
26:143میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
فَاتَّقُوۡا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ١٤٤
26:144پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَمَاۤ اَسۡــَٔلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ١٤٥
26:145اور میں تم سے اسپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے
اَتُتۡرَكُوۡنَ فِىۡ مَا هٰهُنَاۤ اٰمِنِيۡنَۙ ١٤٦
26:146کیا تمہیں ان چیزو ں میں یہاں بے فکری سے رہنے دیا جائے گا
فِىۡ جَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۙ ١٤٧
26:147یعنی باغوں اور چشموں میں
وَّزُرُوۡعٍ وَّنَخۡلٍ طَلۡعُهَا هَضِيۡمٌۚ ١٤٨
26:148اور کھیتوں اور کھجوروں میں جن کا خوشہ ملائم ہے
وَتَـنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا فٰرِهِيۡنَۚ ١٤٩
26:149او رتم پہاڑوں کوتراش کر تکلف کے گھر بناتے ہو
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ١٥٠
26:150پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَلَا تُطِيۡعُوۡۤا اَمۡرَ الۡمُسۡرِفِيۡنَۙ ١٥١
26:151اوران حد سے نکلنے والوں کا کہا مت مانو
الَّذِيۡنَ يُفۡسِدُوۡنَ فِى الۡاَرۡضِ وَلَا يُصۡلِحُوۡنَ ١٥٢
26:152جو زمین میں فساد کرتے ہیں اور اصلاح نہیں کرتے
قَالُوۡۤا اِنَّمَاۤ اَنۡتَ مِنَ الۡمُسَحَّرِيۡنَۚ ١٥٣
26:153کہنے لگے تم پر تو کسی نے جادو کیا ہے
مَاۤ اَنۡتَ اِلَّا بَشَرٌ مِّثۡلُـنَاۖۚ فَاۡتِ بِاٰيَةٍ اِنۡ كُنۡتَ مِنَ الصّٰدِقِيۡنَ ١٥٤
26:154توبھی ہم جیسا ایک آدمی ہے سو کوئی نشانی لے آ اگر تو سچا ہے
قَالَ هٰذِهٖ نَاقَةٌ لَّهَا شِرۡبٌ وَّلَـكُمۡ شِرۡبُ يَوۡمٍ مَّعۡلُوۡمٍۚ ١٥٥
26:155کہا یہ اونٹنی ہے اسکے پینے کا ایک دن ہے اور یک دن معین تمہارے پینے کے لیے ہے
وَلَا تَمَسُّوۡهَا بِسُوۡٓءٍ فَيَاۡخُذَكُمۡ عَذَابُ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍ ١٥٦
26:156اور اسے برائی سے ہاتھ نہ لگانا ورنہ تمہیں بڑے دن کا عذاب آ پکڑے گا
فَعَقَرُوۡهَا فَاَصۡبَحُوۡا نٰدِمِيۡنَۙ ١٥٧
26:157سو انہوں نے اس کے پاؤں کاٹ ڈالے پھر پشیمان ہوئے
فَاَخَذَهُمُ الۡعَذَابُؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ١٥٨
26:158پھر انہیں عذاب نے آ پکڑا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں
وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ١٥٩
26:159اوربے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے
كَذَّبَتۡ قَوۡمُ لُوۡطِࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَۖۚ ١٦٠
26:160لوط کی قوم نے پیغمبروں کو جھٹلایا
اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ لُوۡطٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ١٦١
26:161جب انہیں ان کے بھائی لوط نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں
اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ١٦٢
26:162میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں
فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ١٦٣
26:163پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو
وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ١٦٤
26:164اورمیں تم سے اس پر کوئی مزودری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس اللهرب العالمین کے ذمہ ہے
اَتَاۡتُوۡنَ الذُّكۡرَانَ مِنَ الۡعٰلَمِيۡنَۙ ١٦٥
26:165کیا تم دنیا کے لوگوں میں لڑکوں پر گرے پڑتے ہو
وَتَذَرُوۡنَ مَا خَلَقَ لَـكُمۡ رَبُّكُمۡ مِّنۡ اَزۡوَاجِكُمۡؕ بَلۡ اَنۡـتُمۡ قَوۡمٌ عٰدُوۡنَ ١٦٦
26:166اور تمہارے رب نےجو تمہارے لیے بیویاں پیدا کر دی ہیں انہیں چھوڑ دیتے ہو بلکہ تم حد سے گزرنے والے لوگ ہو













