An Error Occured Click toReload Again

Surah Al-Shuara, Ayah 119 (26:119)

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۚ ۝١١٩

اردو ترجمہ (احمد علی)

پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا

Page 373

فَافۡتَحۡ بَيۡنِىۡ وَبَيۡنَهُمۡ فَتۡحًا وَّنَجِّنِىۡ وَمَنۡ مَّعِىَ مِنَ الۡمُؤۡمِنِيۡنَ ۝١١٨

26:118پس تو میرے اور ان کے درمیان فیصلہ ہی کر دے اور مجھے اور جو میرے ساتھ ایمان والے ہیں نجات دے

فَاَنۡجَيۡنٰهُ وَمَنۡ مَّعَهٗ فِى الۡـفُلۡكِ الۡمَشۡحُوۡنِۚ ۝١١٩

26:119پھر ہم نے اسے اورجو اس کے ساتھ بھری کشتی میں تھے بچا لیا

ثُمَّ اَغۡرَقۡنَا بَعۡدُ الۡبٰقِيۡنَؕ ۝١٢٠

26:120پھر ہم نے اس کے بعد باقی لوگوں کو غرق کر دیا

اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَّمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٢١

26:121البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں سے اکثر ایمان لانے والے نہیں

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٢٢

26:122اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

كَذَّبَتۡ عَادُࣙ الۡمُرۡسَلِيۡنَۖۚ ۝١٢٣

26:123قوم عاد نے پیغمبروں کو جھٹلایا

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ هُوۡدٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٢٤

26:124جب ان سے ان کے بھائی ہود نے کہا کہ تم کیوں نہیں ڈرتے

اِنِّىۡ لَـكُمۡ رَسُوۡلٌ اَمِيۡنٌۙ ۝١٢٥

26:125البتہ میں تمہارے لیے امانت دار رسول ہوں

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٢٦

26:126پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

وَمَاۤ اَسۡــَٔـلُكُمۡ عَلَيۡهِ مِنۡ اَجۡرٍۚ اِنۡ اَجۡرِىَ اِلَّا عَلٰى رَبِّ الۡعٰلَمِيۡنَؕ ۝١٢٧

26:127اور میں تم سے ا سپر کوئی مزدوری نہیں مانگتا میری مزدوری تو بس رب العالمین کے ذمہ ہے

اَتَبۡنُوۡنَ بِكُلِّ رِيۡعٍ اٰيَةً تَعۡبَثُوۡنَۙ ۝١٢٨

26:128کیا تم ہر اونچی زمین پر کھیلنے کے لیے ایک نشان بناتے ہو

وَ تَتَّخِذُوۡنَ مَصَانِعَ لَعَلَّكُمۡ تَخۡلُدُوۡنَۚ ۝١٢٩

26:129اوربڑے بڑے محل بناتے ہو شاید کہ تم ہمیشہ رہو گے

وَاِذَا بَطَشۡتُمۡ بَطَشۡتُمۡ جَبَّارِيۡنَۚ ۝١٣٠

26:130اورجب ہاتھ ڈالتے ہو تو بڑی سختی سےپکڑتے ہو

فَاتَّقُوا اللّٰهَ وَاَطِيۡعُوۡنِۚ ۝١٣١

26:131پس الله سے ڈرو اور میرا کہا مانو

وَاتَّقُوا الَّذِىۡۤ اَمَدَّكُمۡ بِمَا تَعۡلَمُوۡنَۚ ۝١٣٢

26:132اور اس سے ڈرو جس نے تمہاری ان چیزوں سے مدد کی ہے جنہیں تم بھی جانتے ہو

اَمَدَّكُمۡ بِاَنۡعَامٍ وَّبَنِيۡنَ ۚۙ ۝١٣٣

26:133چارپایوں اور اولاد سے

وَجَنّٰتٍ وَّعُيُوۡنٍۚ ۝١٣٤

26:134اور باغوں اور چشموں سے تمہیں مدد دی

اِنِّىۡۤ اَخَافُ عَلَيۡكُمۡ عَذَابَ يَوۡمٍ عَظِيۡمٍؕ ۝١٣٥

26:135میں تم پر ایک بڑے دن کے عذاب سے ڈرتا ہوں

قَالُوۡا سَوَآءٌ عَلَيۡنَاۤ اَوَعَظۡتَ اَمۡ لَمۡ تَكُنۡ مِّنَ الۡوٰعِظِيۡنَۙ ۝١٣٦

26:136کہنے لگے تو نصیحت کر یا نہ کر ہمارے لیے سب برابر ہے

اِنۡ هٰذَاۤ اِلَّا خُلُقُ الۡاَوَّلِيۡنَۙ ۝١٣٧

26:137یہ تو بس پہلے لوگوں کی ایک عادت ہے

وَمَا نَحۡنُ بِمُعَذَّبِيۡنَۚ ۝١٣٨

26:138اور ہمیں عذاب نہیں ہوگا

فَكَذَّبُوۡهُ فَاَهۡلَـكۡنٰهُمۡؕ اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً ؕ وَمَا كَانَ اَكۡثَرُهُمۡ مُّؤۡمِنِيۡنَ ۝١٣٩

26:139پھر انہو ں نے پیغمبر کو جھٹلایا تب ہم نے انہیں ہلاک کر دیا البتہ اس میں بڑی نشانی ہے اور ان میں اکثر ایمان لانے والے نہیں

وَاِنَّ رَبَّكَ لَهُوَ الۡعَزِيۡزُ الرَّحِيۡمُ ۝١٤٠

26:140اور بے شک تیرا رب زبردست رحم کرنے والا ہے

كَذَّبَتۡ ثَمُوۡدُ الۡمُرۡسَلِيۡنَ ۖۚ ۝١٤١

26:141قوم ثمود نے پیغمبروں کو جھٹلایا

اِذۡ قَالَ لَهُمۡ اَخُوۡهُمۡ صٰلِحٌ اَلَا تَتَّقُوۡنَۚ ۝١٤٢

26:142جب ان سے ان کے بھائی صالح نے کہا کیا تم ڈرتے نہیں

Quran Majeed for Web

Offline(No Network)

Decrease text sizeIncrease text size
v1.1.18
Hide toolbar
Play audioSet reading bookmarkAdd bookmarkOpen bookmarksTurn on translationChoose Quran scriptDownload the Quran Majeed app