Surah Al-Hijr, Ayah 82 (15:82)
وَكَانُوۡا يَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا اٰمِنِيۡنَ ٨٢
اردو ترجمہ (احمد علی)
او وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے کہ امن میں رہیں
Page 267
فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُشۡرِقِيۡنَۙ ٧٣
15:73پھر دن نکلتے ہی اُنہیں ہولناک آواز نے آ لیا
فَجَعَلۡنَا عَالِيـَهَا سَافِلَهَا وَاَمۡطَرۡنَا عَلَيۡهِمۡ حِجَارَةً مِّنۡ سِجِّيۡلٍؕ ٧٤
15:74پھر ہم نے ان بستیوں کو زیرو زبر کر دیا اور اُن پر کنکر کے پتھر برسائے
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيٰتٍ لِّـلۡمُتَوَسِّمِيۡنَ ٧٥
15:75بے شک اس واقعہ میں اہلِ بصیرت کے لیے نشانیاں ہیں
وَاِنَّهَا لَبِسَبِيۡلٍ مُّقِيۡمٍ ٧٦
15:76اور بے شک یہ بستیاں سیدھے راستے پر واقع ہیں
اِنَّ فِىۡ ذٰ لِكَ لَاٰيَةً لِّـلۡمُؤۡمِنِيۡنَؕ ٧٧
15:77بے شک اس میں ایمانداروں کے لیے نشانیاں ہیں
وَاِنۡ كَانَ اَصۡحٰبُ الۡاَيۡكَةِ لَظٰلِمِيۡنَۙ ٧٨
15:78اوربن کے لوگ بھی بدکار تھے
فَانۡـتَقَمۡنَا مِنۡهُمۡۘ وَاِنَّهُمَا لَبِاِمَامٍ مُّبِيۡنٍؕ ٧٩
15:79پھر ہم نےاُن سےبھی بدلہ لیا اور یہ دونوں بستیاں کھلے راستہ پر واقع ہیں
وَلَـقَدۡ كَذَّبَ اَصۡحٰبُ الۡحِجۡرِ الۡمُرۡسَلِيۡنَۙ ٨٠
15:80او ربے شک حجر والوں نے رسولوں کو جھٹلایا تھا
وَاٰتَيۡنٰهُمۡ اٰيٰتِنَا فَكَانُوۡا عَنۡهَا مُعۡرِضِيۡنَۙ ٨١
15:81اور ہم نے انہیں اپنی نشانیاں بھی دی تھیں پر وہ اُن سے روگردانی کرتے تھے
وَكَانُوۡا يَنۡحِتُوۡنَ مِنَ الۡجِبَالِ بُيُوۡتًا اٰمِنِيۡنَ ٨٢
15:82او وہ لوگ پہاڑوں کو تراش کر گھر بناتے تھے کہ امن میں رہیں
فَاَخَذَتۡهُمُ الصَّيۡحَةُ مُصۡبِحِيۡنَۙ ٨٣
15:83پھر اُنہیں صبح کے وقت سخت آواز نے آ پکڑا
فَمَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُمۡ مَّا كَانُوۡا يَكۡسِبُوۡنَؕ ٨٤
15:84پھر اُن کے دنیاوی ہنر ان کے کچھ بھی کام نہ آئے
وَمَا خَلَقۡنَا السَّمٰوٰتِ وَالۡاَرۡضَ وَمَا بَيۡنَهُمَاۤ اِلَّا بِالۡحَـقِّؕ وَاِنَّ السَّاعَةَ لَاٰتِيَةٌ فَاصۡفَحِ الصَّفۡحَ الۡجَمِيۡلَ ٨٥
15:85اور ہم نے آسمانوں اور زمین اور اُن کی درمیانی چیزوں کو بغیر حکمت کے پیدا نہیں کیا اور قیامت ضرور آنے والی ہے پر تو ان سے خوش خلقی کے ساتھ کنارہ کر
اِنَّ رَبَّكَ هُوَ الۡخَـلّٰقُ الۡعَلِيۡمُ ٨٦
15:86بے شک تیرا رب وہی پیدا کرنے والا جاننے والا ہے
وَلَـقَدۡ اٰتَيۡنٰكَ سَبۡعًا مِّنَ الۡمَـثَانِىۡ وَالۡـقُرۡاٰنَ الۡعَظِيۡمَ ٨٧
15:87اور ہم نے تمہیں سات آیتیں دیں جو (نماز میں) دہرائی جاتی ہیں اور قرآن عظمت والا دیا
لَا تَمُدَّنَّ عَيۡنَيۡكَ اِلٰى مَا مَتَّعۡنَا بِهٖۤ اَزۡوَاجًا مِّنۡهُمۡ وَلَا تَحۡزَنۡ عَلَيۡهِمۡ وَاخۡفِضۡ جَنَاحَكَ لِلۡمُؤۡمِنِيۡنَ ٨٨
15:88اور تو اپنی آنکھ اٹھا کر بھی ان چیزوں کو نہ دیکھ جو ہم نے مختلف قسم کے کافروں کو استعمال کے لیے دے رکھی ہیں اور ان پر غم نہ کر اور اپنے بازو ایمان والوں کے لیے جھکا دے
وَقُلۡ اِنِّىۡۤ اَنَا النَّذِيۡرُ الۡمُبِيۡنُۚ ٨٩
15:89اور کہہ دو بے شک میں کھلم کھلا ڈرانے والا ہوں
كَمَاۤ اَنۡزَلۡنَا عَلَى الۡمُقۡتَسِمِيۡنَۙ ٩٠
15:90جیسا ہم نے (عذاب) ان بانٹنے والو ں پر بھیجا ہے













