Surah Al-Ikhlas, Ayah 4 (112:4)
وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ٤
اردو ترجمہ (احمد علی)
اور اس کے برابر کا کوئی نہیں ہے
Page 610
وَلَاۤ اَنۡـتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُۚ ٣
109:3اور نہ تم ہی میرے معبود کی عبادت کرتے ہو
وَلَاۤ اَنَا عَابِدٌ مَّا عَبَدۡتُّمۡۙ ٤
109:4اور نہ میں تمہارے معبودوں کی عبادت کروں گا
وَ لَاۤ اَنۡـتُمۡ عٰبِدُوۡنَ مَاۤ اَعۡبُدُؕ ٥
109:5اور نہ تم میرے معبود کی عبادت کرو گے
لَـكُمۡ دِيۡنُكُمۡ وَلِىَ دِيۡنِ ٦
109:6تمہارے لیے تمہارا دین ہے اور میرے لیے میرا دین
اِذَا جَآءَ نَصۡرُ اللّٰهِ وَالۡفَتۡحُۙ ١
110:1جب الله کی مدد اور فتح آ چکی
وَرَاَيۡتَ النَّاسَ يَدۡخُلُوۡنَ فِىۡ دِيۡنِ اللّٰهِ اَفۡوَاجًاۙ ٢
110:2اورآپ نے لوگوں کو الله کے دین میں جوق در جوق داخل ہوتے دیکھ لیا
فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّكَ وَاسۡتَغۡفِرۡهُؔؕ اِنَّهٗ كَانَ تَوَّابًا ٣
110:3تو اپنے رب کی حمد کے ساتھ تسبیح کیجیئے اور اس سے معافی مانگیئے بےشک وہ بڑا توبہ قبول کرنے والا ہے
تَبَّتۡ يَدَاۤ اَبِىۡ لَهَبٍ وَّتَبَّؕ ١
111:1ابو لہب کے دونوں ہاتھ ٹوٹ گئے اوروہ ہلاک ہو گیا
مَاۤ اَغۡنٰى عَنۡهُ مَالُهٗ وَمَا كَسَبَؕ ٢
111:2اس کا مال اورجو کچھ اس نے کمایا اس کے کام نہ آیا
سَيَصۡلٰى نَارًا ذَاتَ لَهَبٍۖۚ ٣
111:3وہ بھڑکتی ہوئی آگ میں پڑے گا
وَّامۡرَاَتُهٗؕ حَمَّالَةَ الۡحَطَبِۚ ٤
111:4اور اس کی عورت بھی جو ایندھن اٹھائے پھرتی تھی
فِىۡ جِيۡدِهَا حَبۡلٌ مِّنۡ مَّسَدٍ ٥
111:5اس کی گردن میں موُنج کی رسیّ ہے
قُلۡ هُوَ اللّٰهُ اَحَدٌۚ ١
112:1کہہ دووہ الله ایک ہے
اَللّٰهُ الصَّمَدُۚ ٢
112:2الله بے نیاز ہے
لَمۡ يَلِدۡࣙۙ وَلَمۡ يُوۡلَدۡۙ ٣
112:3نہ اس کی کوئی اولاد ہے اور نہ وہ کسی کی اولاد ہے
وَلَمۡ يَكُنۡ لَّهٗ كُفُوًا اَحَدٌ ٤
112:4اور اس کے برابر کا کوئی نہیں ہے













