Surah Al-Fil, Ayah 4 (105:4)
تَرۡمِيۡهِمۡ بِحِجَارَةٍ مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ ٤
اردو ترجمہ (احمد علی)
جہاں پر پتھر کنکر کی قسم کے پھینکتے تھے
Page 608
وَالۡعَصۡرِۙ ١
103:1زمانہ کی قسم ہے
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لَفِىۡ خُسۡرٍۙ ٢
103:2بے شک انسان گھاٹے میں ہے
اِلَّا الَّذِيۡنَ اٰمَنُوۡا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ وَتَوَاصَوۡا بِالۡحَقِّࣙۙ وَتَوَاصَوۡا بِالصَّبۡرِ ٣
103:3مگر جو لوگ ایمان لائے اور نیک کام کیے اور حق پر قائم رہنے کی اور صبر کرنے کی آپس میں وصیت کرتے رہے
وَيۡلٌ لِّـكُلِّ هُمَزَةٍ لُّمَزَةِࣙۙ ١
104:1ہر غیبت کرنے والے طعنہ دینے والے کے لیے ہلاکت ہے
الَّذِىۡ جَمَعَ مَالًا وَّعَدَّدَهٗۙ ٢
104:2جو مال کو جمع کرتا ہے اور اسے گنتا رہتا ہے
يَحۡسَبُ اَنَّ مَالَهٗۤ اَخۡلَدَهٗۚ ٣
104:3وہ خیال کرتا ہے کہ اس کا مال اسے سدا رکھے گا
كَلَّا لَيُنۡۢبَذَنَّ فِى الۡحُطَمَةِۖ ٤
104:4ہرگز نہیں وہ ضرور حطمہ میں پھینکا جائے گا
وَمَاۤ اَدۡرٰٮكَ مَا الۡحُطَمَةُؕ ٥
104:5اور آپ کو کیا معلوم حطمہ کیا ہے
نَارُ اللّٰهِ الۡمُوۡقَدَةُۙ ٦
104:6وہ الله کی بھڑکائی ہوئی آگ ہے
الَّتِىۡ تَطَّلِعُ عَلَى الۡاَفۡـــِٕدَةِؕ ٧
104:7جو دلوں تک جا پہنچتی ہے
اِنَّهَا عَلَيۡهِمۡ مُّؤۡصَدَةٌ ۙ ٨
104:8بے شک وہ ان پر چاروں طرف سے بند کر دی جائے گی
فِىۡ عَمَدٍ مُّمَدَّدَةٍ ٩
104:9لمبے لمبے ستونوں میں
اَلَمۡ تَرَ كَيۡفَ فَعَلَ رَبُّكَ بِاَصۡحٰبِ الۡفِيۡلِؕ ١
105:1کیا آپ نے نہیں دیکھا کہ آپ کے رب نے ہاتھی والوں سے کیا برتاؤ کیا
اَلَمۡ يَجۡعَلۡ كَيۡدَهُمۡ فِىۡ تَضۡلِيۡلٍۙ ٢
105:2کیا اس نے ان کی تدبیر کوبے کار نہیں بنا دیا تھا
وَّاَرۡسَلَ عَلَيۡهِمۡ طَيۡرًا اَبَابِيۡلَۙ ٣
105:3اور اس نے ان پر غول کے غول پرندے بھیجے
تَرۡمِيۡهِمۡ بِحِجَارَةٍ مِّنۡ سِجِّيۡلٍۙ ٤
105:4جہاں پر پتھر کنکر کی قسم کے پھینکتے تھے
فَجَعَلَهُمۡ كَعَصۡفٍ مَّاۡكُوۡلٍ ٥
105:5پھر انہیں کھائے ہوئے بھس کی طرح کر ڈالا













