Surah Al-Adiyat (العَادیَات)
Surah Al-Adiyat (العَادیَات, “The Chargers”) is chapter 100 of the Quran, a Meccan surah with 11 ayat in Juz 30. Read online with translation and audio.
Ayat 1–11
وَالۡعٰدِيٰتِ ضَبۡحًاۙ ١
100:1ان گھوڑوں کی قسم جو ہانپتے ہوئے دوڑتے ہیں
فَالۡمُوۡرِيٰتِ قَدۡحًاۙ ٢
100:2پھر (پتھر پر) ٹاپ مار کر آگ جھاڑتے ہیں
فَالۡمُغِيۡرٰتِ صُبۡحًاۙ ٣
100:3پھر صبح کے وقت دھاوا کرتے ہیں
فَاَثَرۡنَ بِهٖ نَقۡعًاۙ ٤
100:4پھر اس وقت غبار اُڑاتے ہیں
فَوَسَطۡنَ بِهٖ جَمۡعًاۙ ٥
100:5پھر اس وقت دشمنوں کی جماعت میں جا گھستے ہیں
اِنَّ الۡاِنۡسَانَ لِرَبِّهٖ لَـكَنُوۡدٌۚ ٦
100:6بے شک انسان اپنے رب کا بڑا ناشکرا ہے
وَاِنَّهٗ عَلٰى ذٰ لِكَ لَشَهِيۡدٌۚ ٧
100:7اوربے شک وہ اس بات پر خود شاہد ہے
وَاِنَّهٗ لِحُبِّ الۡخَيۡرِ لَشَدِيۡدٌؕ ٨
100:8اوربے شک وہ مال کی محبت میں بڑا سخت ہے
اَفَلَا يَعۡلَمُ اِذَا بُعۡثِرَ مَا فِى الۡقُبُوۡرِۙ ٩
100:9پس کیا وہ نہیں جانتا جب اکھاڑا جائے گا جو کچھ قبروں میں ہے
وَحُصِّلَ مَا فِى الصُّدُوۡرِۙ ١٠
100:10اورجو دلوں میں ہے وہ ظاہر کیا جائے گا
اِنَّ رَبَّهُمۡ بِهِمۡ يَوۡمَٮِٕذٍ لَّخَبِيۡرٌ ١١
100:11بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب خبردار ہو گا













