Quran Page 577
Page 577 of the Quran, starting at Surah Al-Jinn ayah 28.
Page 577
لِّيَـعۡلَمَ اَنۡ قَدۡ اَبۡلَغُوۡا رِسٰلٰتِ رَبِّهِمۡ وَاَحَاطَ بِمَا لَدَيۡهِمۡ وَاَحۡصٰى كُلَّ شَىۡءٍ عَدَدًا ٢٨
72:28تاکہ وہ بظاہر جان لے کہ انہوں نے اپنے رب کے پیغامات پہنچا دیے اور الله نے تمام کاموں کو اپنے قبضے میں کر رکھا ہے ارواس نے ہر چیز کی گنتی شمار کر رکھی ہے
يٰۤاَيُّهَا الۡمُزَّمِّلُۙ ١
73:1اے چادر اوڑھنے والے
قُمِ الَّيۡلَ اِلَّا قَلِيۡلًاۙ ٢
73:2رات کو قیام کر مگر تھوڑا ساحصہ
نِّصۡفَهٗۤ اَوِ انْقُصۡ مِنۡهُ قَلِيۡلًاۙ ٣
73:3آدھی رات یا اس میں سے تھوڑا ساحصہ کم کر دے
اَوۡ زِدۡ عَلَيۡهِ وَرَتِّلِ الۡقُرۡاٰنَ تَرۡتِيۡلًاؕ ٤
73:4یا اس پر زیادہ کر دو اور قرآن کو ٹھہر ٹھہر کر پڑھا کرو
اِنَّا سَنُلۡقِىۡ عَلَيۡكَ قَوۡلًا ثَقِيۡلًا ٥
73:5ہم عنقریب آپ پر ایک بھاری بات کا (بوجھ) ڈالنے والے ہیں
اِنَّ نَاشِئَةَ الَّيۡلِ هِىَ اَشَدُّ وَطۡـاً وَّاَقۡوَمُ قِيۡلًاؕ ٦
73:6بےشک رات کا اٹھنا نفس کو خوب زیر کرتا ہے اور بات بھی صحیح نکلتی ہے
اِنَّ لَـكَ فِى النَّهَارِ سَبۡحًا طَوِيۡلًاؕ ٧
73:7بے شک دن میں آپ کے لیے بڑا کام ہے
وَاذۡكُرِ اسۡمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلۡ اِلَيۡهِ تَبۡتِيۡلًاؕ ٨
73:8اور اپنے رب کا نام لیا کرو اور سب سے الگ ہو کر اسی کی طرف آ جاؤ
رَبُّ الۡمَشۡرِقِ وَالۡمَغۡرِبِ لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ فَاتَّخِذۡهُ وَكِيۡلًا ٩
73:9وہ مشرق اور مغرب کا مالک ہے اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں پس اسی کو کارساز بنا لو
وَاصۡبِرۡ عَلٰى مَا يَقُوۡلُوۡنَ وَاهۡجُرۡهُمۡ هَجۡرًا جَمِيۡلًا ١٠
73:10اور کافروں کی باتوں پر صبر کرو اور انہیں عمدگی سے چھوڑ دو
وَذَرۡنِىۡ وَالۡمُكَذِّبِيۡنَ اُولِى النَّعۡمَةِ وَمَهِّلۡهُمۡ قَلِيۡلًا ١١
73:11اورمجھے اور جھٹلانے والے دولت مندوں کو چھوڑ دو اور انہیں تھوڑی سی مدت و مہلت دو
اِنَّ لَدَيۡنَاۤ اَنۡـكَالًا وَّجَحِيۡمًاۙ ١٢
73:12بے شک ہمارے پاس بیڑیاں اور جہنم ہے
وَّطَعَامًا ذَا غُصَّةٍ وَّعَذَابًا اَلِيۡمًا ١٣
73:13اور گلے میں اٹکنے والا کھانا اور دردناک عذاب
يَوۡمَ تَرۡجُفُ الۡاَرۡضُ وَالۡجِبَالُ وَكَانَتِ الۡجِبَالُ كَثِيۡبًا مَّهِيۡلًا ١٤
73:14جس دن زمین اور پہاڑ لرزیں گے اور پہاڑ ریگ رواں کے تودے ہو جائیں گے
اِنَّاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلَيۡكُمۡ رَسُوۡلًاࣙۙ شَاهِدًا عَلَيۡكُمۡ كَمَاۤ اَرۡسَلۡنَاۤ اِلٰى فِرۡعَوۡنَ رَسُوۡلًاؕ ١٥
73:15ہم نے تمہاری طرف تم پر گواہی دینے والا ایک رسول بھیجا ہے کہ جس طرح فرعون کی طرف ایک رسول بھیجا تھا













